یوکرین میں پاکستانی سفارتخانے کی بمباری کے دوران پاکستانیوں کے لیے خدمات کےتفصیلات آگئیں
کیف:یوکرین میں پاکستانی سفارتخانے کی بمباری کے دوران پاکستانیوں کے لیے خدمات کےتفصیلات آگئیں ،اطلاعات کے مطابق یوکرین میں پاکستانی سفارتخانے کے عملے کی جنگ اور بمباری کے دوران خدمات نے بہت حوصلہ دیا ہے ، ادھر اس حوالے سے پاکستانی سفارتخانہ یوکرین کی جانب سے جاری خدمات کے حوالے سے مزید تفصیلات جاری کردی گئی ہیں
یوکرین سے آمدہ اطلاعات کے مطابق سفارتخانے کے عملے کے 21 اہل خانہ سمیت 62 افراد کو پہلے ہی نکال لیا گیا ہے۔59 لوگ (یوکرین-پولینڈ بارڈر)کراسنگ پر ہیں جبکہ 79 لوگ اب سرحدوں کی طرف بڑھ رہے ہیں یعنی 67 طلباء یوکرین-پولینڈ کی سرحد کی طرف اور سفارت خانے کے عملے کے 12 افراد یوکرین-رومانیہ سرحد کی طرف جارہے ہیں
FS Sohail Mahmood met with the Amb of Ukraine. FS shared Pakistan’s perspective on the situation, emphasizing the importance of de-escalation, dialogue & diplomacy for a diplomatic solution. Also discussed safety & security of Pakistanis in Ukraine & evacuation arrangements. pic.twitter.com/zRR8NQhCCF
— Spokesperson 🇵🇰 MoFA (@ForeignOfficePk) February 26, 2022
کھرکیو سے 104 طلباء ٹرین میں دوپہر کو پہنچ رہے ہیں۔20 طلباء کو کیف سے ایمبیسی کی طرف سے ترتیب دی گئی بس سے نکالا جا رہا ہے۔
ادھر اسی حوالے سے پاکستان میں یوکرین کے سفیر نے سیکریٹری خارجہ سے ملاقات، پاکستانیوں کے انخلا پر تبادلہ خیال کیا ہے
پاکستان میں یوکرین کے سفیر کی سیکریٹری خارجہ سے ملاقات ہوئی جس میں یوکرین میں موجود پاکستانیوں کے کے تحفظ اور انخلا پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ترجمان دفترخارجہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ میں لکھا کہ پاکستان میں یوکرین کے سفیر مارکیان چیوجک کی سیکریٹری خارجہ سہیل محمود سے ملاقات ہوئی۔
ترجمان دفترخارجہ کے مطابق سیکریٹری خارجہ نے موجودہ صورتحال میں پاکستان کے مؤقف کا اظہار کیا، تناؤ میں کمی، بات چیت اور سفارت کاری سے مسئلے کی حل کی اہمیت پر زور دیا۔
عاصم افتخار احمد کا کہنا ہے کہ ملاقات کے دوران یوکرین میں موجود پاکستانیوں کی سلامتی اور تحفظ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ ملاقات میں یوکرین میں موجود پاکستانیوں کے تحفظ اور انخلا کے انتظامات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔