پی ٹی آئی والے پاکستان کو دیوالیہ کرکے گئے،سینیٹر شیری رحمان

پی ٹی آئی والے پاکستان کو دیوالیہ کرکے گئے،سینیٹر شیری رحمان
چیئرمین صادق سنجرانی کی زیر صدارت سینیٹ کا اجلاس ہوا

سینیٹر طاہر مشہدی کو خراج تحسین پیش کرنے سے متعلق سینیٹ میں قرارداد منظور کی گئی،سینیٹر طاہر مشہدی کو خراج تحسین پیش کرنے سے متعلق قرارداد رخسانہ زبیری نے پیش کی ،قرارداد میں کہا گیا کہ ایوان طاہر مشہدی کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کرتا ہے ،طاہر مشہدی نے سینیٹ میں قانون سازی میں اہم کردار ادا کیا ،چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کا کہنا تھا کہ طاہر مشہدی کی سینیٹ کے لیے بہت خدمات ہیں

اپوزیشن لیڈر سینیٹ شہزاد وسیم کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی اور اتحادی جماعتوں کا اجلاس ہوا، ملک کی سیاسی صورتحال پر بحث پارلیمنٹ میں نہیں ہوگی تو کہاں ہوگی؟ اجلاس میں اپنی حکمت عملی طے کی ہے جو جلد نظر آئے گی،ملک معاشی اور سیاسی بحران کا شکار ہے،تمام مسائل کا حل سیاسی ہونا چاہیے،جلد شفاف الیکشن کروائے جائیں،قاسم سوری نے اراکین کے استعفے منظور کیے،

سینیٹ اجلاس میں سینیٹر مشتاق احمد نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ نادرا میں 49اسٹریٹجک عہدوں پر ریٹارئرڈ افسران تعینات ہیں،عہدوں پر پی ایچ ڈی نوجوانوں کو کیوں بھرتی نہیں کیا جاتا ،وزیر مملکت قانون و انصاف شہادت اعوان کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی میں ریٹائرڈ لوگوں کا تجربہ زیادہ ہوتا ہے،

سینیٹ اجلاس میں سیلاب سے جانی و مالی نقصان پر بحث کی گئی سینیٹر مشتاق احمد کا کہنا تھا کہ حکومت متاثرین کو مالی امداد فراہم کرے عدلیہ کا فرض ہے کہ سیلاب کی تباہ کاریوں پر نوٹس لے،حکومت کیا کر رہی ہے،کہاں ہیں وزیراعظم، این ڈی ایم اے کدھر ہے،

سینیٹر شیری رحمان کا کہنا تھا کہ اس وقت پورے ملک کا پی ٹی آئی کے خلاف تحریک استحاق بن رہا ہے، پی ٹی آئی چار سال حکومت میں رہی اور کہتی رہی کہ ماضی کی حکومت نے یہ کیا پی ٹی آئی والے کشکول توڑنے آئے تھے لیکن قرضوں کی سونامی کھولی،آج فنانشل ٹائمزمیں پی ٹی آئی کی غیر ملکی فنڈنگ کی کہانی آئی ہے، وہ کونسا میچ ہے جہاں یہ چیریٹی کے نام پر کھیلتے تھے پی ٹی آئی نے چیریٹی کے نام پر پیسے لیے،پوری دنیا ہنس رہی ہے،چیریٹی کے نام پر یہ پیسہ پی ٹی آئی کے اکانوٹ میں گیا پی ٹی آئی نے نے غریبوں کے نام پر پیسہ لیا،پی ٹی آئی والے پاکستان کو دیوالیہ کرکے گئے،ہم نے اس ملک کو بچایا ہے اپوزیشن اراکین نے شیری رحمان کی تقریر پر شور شرابہ کیا

دوسری جانب قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا، وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ احسان الرحمان مزاری نے قومی اسمبلی میں تحریری جواب جمع کروا دیا،اور کہا کہ 5سال پاکستان کرکٹ بورڈ کے خلاف کوئی انکوائریاں عمل میں نہیں لائی گئیں ، پاکستان اسپورٹس بورڈ ہاکی سمیت دیگر نیشنل فیڈریشن کے معاملات نمٹاتا ہے اسپورٹس بورڈ قومی چیمپئن شپ اور بین الاقوامی مقابلوں میں شرکت کیلئے گرانٹس جاری کرتا ہے ،فیڈرل آڈٹ کے تحت ہاکی فیڈریشن سمیت 13 اسپورٹس فیسریشنز کا خصوصی آڈٹ شروع کیا گیا اتھلیٹکس فیڈریشن، بلیئرڈ اینڈ اسنوکر ایسوسی ایشن ، بیس بال فیڈریشن، کا خصوصی آڈٹ ہو رہا ہے ،پاکستان جوڈو فیڈریشن، پاکستان کبڈی فیڈریشن، پاکستان کشتی رانی فیڈریشن کا خصوصی آڈٹ جاری ہے ،اسکوائش فیڈریشن، اسکی فیڈریشن ، پاکستان ٹینس فیڈریشن کا خصوصی آڈٹ جاری ہے لاہور ہائی کورٹ کی ہدایت پر پاکستان ویٹ لفٹنگ فیڈریشن کے معاملات کی جانچ پڑتال پر ایک وفد نامزد کیا گیا وفد کی رپورٹ کی بنیاد پر ویٹ لفٹنگ فیڈریشن کا ادارہ معطل کر دیا گیا ہے ،

اسلام آباد میں اقلیتوں کے لیے قبرستان اور شمشان گھاٹوں کی تفصیلات پیش کر دی گئیں،وزارت داخلہ نے قومی اسمبلی میں جواب جمع کرواتے ہوئے کہا کہ مسیحی برادری کے لیے 18ایکڑ سے زائد رقبہ قبرستان کے لیے رکھا گیا ہندووں کے شمشان گھاٹ کے لیے 0.49 ایکٹر رقبہ برائے قبرستان رکھا گیا بدھ مت کے لیے 0.50ایکٹر رقبہ برائے قبرستان رکھا گیا ہے، بہائی کمیونٹی کے قبرستان کے لیے 1.70ایکڑ رقبہ رکھا گیا ہے، شمشان گھاٹ اور قبرستان کا رقبہ اقلیت کی آبادی کو دیکھ کر رکھا جاتا ہے،

ہمیں چائے کے ساتھ کبھی بسکٹ بھی نہ کھلائے اورفرح گجر کو جو دل چاہا

فرح خان کتنی جائیدادوں کی مالک ہیں؟ تہلکہ خیز تفصیلات سامنے آ گئیں

بنی گالہ میں کتے سے کھیلنے والی فرح کا اصل نام کیا؟ بھاگنے کی تصویر بھی وائرل

نوجوان جوڑے پر تشدد کرنیوالے ملزم عثمان مرزا کے بارے میں اہم انکشافات

بنی گالہ کے کتوں سے کھیلنے والی "فرح”رات کے اندھیرے میں برقع پہن کر ہوئی فرار

Comments are closed.