ڈی جی خان:ڈسٹرکٹ بار انتخابات عارف گورمانی صدرمنتخب

محمد علی چنڑجنرل سیکرٹری،زاہد خاتون قریشی نائب صدر ،ریحان الحسن سیال جوائنٹ سیکرٹری،فیصل ندیم درانی لائبریری سیکرٹری

ڈیرہ غازیخان،باغی ٹی وی(نامہ نگارشہزادخان)ڈسٹرکٹ بار انتخابات عارف گورمانی صدر ،محمد علی چنڑجنرل سیکرٹری،زاہد خاتون قریشی نائب صدر ،ریحان الحسن سیال جوائنٹ سیکرٹری،فیصل ندیم درانی لائبریری سیکرٹری منتخب

ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ڈی جی خان کے سالانہ انتخابات2024-25، صدارت کے تین امیدوار وں کے درمیان کانٹے دار مقابلہ کے بعد کا نتیجہ سامنے آ گیا، عارف گورمانی 477ووٹ لے کر صدر ڈسٹرکٹ بار ڈی جی خان منتخب،مد مقابل امیدوارمحمد بلال گوپانگ نے 443 ووٹ حاصل کیے، چیئر مین الیکشن کمیشن محمد طالب خان داؤدی نے ممبران یاسر کھوسہ، رانا افلاطون،میاں فیاض احمد،آفتاب خان بلوچ کے ہمراہ نتائج کا اعلان کر تے ہو ئے بتایا کہ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ڈی جی خان کے سالانہ انتخابات2024-25 میں صدار ت کے امیدواروں کے درمیان پنجاب بار کونسل کی زیر نگرانی الیکشن کرایا گیا

جس میں عارف خان گورمانی477ووٹ لے کر صدر منتخب ہو گئے جبکہ ان کے مد مقابل امید وار محمد بلال گوپانگ نے 443ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے جبکہ امید وار برائے صدر خالد اقبال بھٹی نے39 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر رہے جبکہ جنرل سیکرٹری کی نشست پر محمد علی چنڑنے 643 اورانکے مدمقابل سید جہانگیر شاہ 309 ووٹ لے سکے نائب صدر کے عہدہ پرزاہد خاتون قریشی 665ووٹ لیکر کامیاب اور انکے مدمقابل ریاض حسین لُنڈ نے290 ووٹ لئے جبکہ بار کے جوائنٹ سیکرٹری کے عہدہ پر ریحان الحسن سیال 462 ووٹ لیکر کامیاب،انکے مدمقابل رانا غلام حیدر نے 447 ووٹ لے سکے لائبریری سیکرٹری کے عہدہ پر فیصل ندیم درانی ایڈووکیٹ 605 ووٹ لے کر کامیاب ان کے مد مقابل مفتی محمد طیب حنفی ایڈووکیٹ 339 ووٹ لے سکے

محمد طالب خان داؤدی ایڈووکیٹ نے مزید بتایا کہ فنانس سیکرٹری کے عہدہ پر باقر حسین اکبر،مجلس عاملہ کی دس سیٹوں پر نبی بخش رمدانی،عطاء اللہ برمانی، حیدر کفایت عباسی،اختر حسین احمدانی،راجہ سلیم اختر، رفیق احمد لُنڈ،جعفر حسین ببر،عبد الرؤف احمدانی، فرحت اللہ،محمد ذوالفقار پہلے ہی بلا مقابلہ منتخب ہو گئے رزلٹ کااعلان ہوتے ہی کامیاب امیدواروں کے حامیوں نے بھنگڑے ڈالے، پھولوں کے ہار پہنائے، ایک دوسرے کو مبارکباد دی اور مٹھائیاں کھلائیں

ڈ سٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ڈیرہ غازیخان کے نئے عہدیداروں کے چناؤ کے لئے پولنگ صبح نو بجے سے شام پانچ بجے تک انتہائی پر امن ماحول میں مکمل ہو ئی نومنتخب صدر بار سردار عارف گورمانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وکلاء کی فلاح وبہبود کے لئے دن رات ایک کردیں گے وکلاء کالونی اور ہائیکورٹ بنچ کاقیام،جونیئر وکلاء کے مسائل حل کرنا انکی ترجیحات میں شامل رہے گی بار اور بنچ کا کردار مثالی ہوگا۔

Leave a reply