ڈی جی سول ایوی ایشن اتھارٹی کی تقرری کے خلاف کیس،عدالت نے کس کو کیا طلب؟

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں ڈی جی سول ایوی ایشن اتھارٹی کی تقرری کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی

عدالت نے وفاقی حکومت اور وفاقی سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا،عدالت نے ڈی جی سول ایوی ایشن اتھارٹی کو نوٹس جاری کر دیا، اور وکیل کے ذریعےجواب جمع کروانے کی ہدایت دی

ڈی جی سول ایوی ایشن فلائٹ لیفٹیننٹ (ر) خاقان مرتضی کی تقرری لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کرتے ہوئے درخواست گزار نبیل جاوید نے موقف اپنایا کہ نئے ڈی جی کی تقرری کیلئے اشتہار دینا لازمی تھا اشتہار نہیں دیا گیا، جو مطلوبہ تجربہ چاہیئے تھا وہ بھی نہیں ہے اور نہ ہی یہ پائلٹ بننے کے اہل ہیں،

درخواست گزار نبیل جاوید نے اپنی درخواست میں عدالت سے استدعا کی کہ اس لیے ان کا تقرر سپریم کورٹ کے فیصلے کے بھی منافی ہے اس لیے اسے کلعدم قرار دیا جائے۔

واضح رہے کہ فلائٹ لیفٹینیٹ ریٹائرڈ خاقان مرتضی کو ڈائریکٹر جنرل سول ایوی ایشن (ڈی جی سی اے اے) تعینات کیا گیا تھا اور اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے خاقان مرتضی کی بطور ڈی جی سی اے اے کی تعیناتی کا باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کردیا تھا۔

پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹو افسر ائرمارشل ارشد ملک نے تعیناتی کا خیر مقدم کیا اور کہا کہ حکومت کا یہ قدم پاکستان کی ایوی ایشن انڈسٹری کو مضبوط کرنے میں مددگار ثابت ہوگا ساتھ ہی ملک میں چلنے والی تمام ائرلائنز سی اے اے کے ساتھ تعاون میں معاملات کو آگے لیکر چلیں گی۔

طیارہ حادثہ،سول ایوی ایشن نے رن وے کی انسپکشن رپورٹ تیار کرلی

طیارہ حادثے میں سیکرٹری ایم پی ڈی ڈی خالد شیر دل کی وفات پرصوبائی وزیر حسین جہانیاں کا اظہار افسوس

طیارہ حادثہ، جناح میں 66 میتوں کا پوسٹ مارٹم مکمل،فرانزک ڈی این اے لیب کو کتنے نمونے ہوئے موصول؟

طیارہ حادثہ، وزیراعظم کی ہدایت پر لواحقین کیلئے رقم بڑھا دی گئی

کیا اس کرنل کا بھی کرنل کی بیوی جتنا چرچا ہوگا ؟

طیارہ حادثہ، پاک فوج کی امدادی سرگرمیاں جاری، کتنے گھر ہوئے تباہ،اعدادوشمار جاری

طیارہ حادثہ،پی آئی اے کی 7 رکنی تحقیقاتی ٹیم کا جائے وقوعہ کا دورہ

طیارہ حادثہ ،چئیرمین قائمہ کمیٹی داخلہ سینیٹر رحمان ملک نے انکوائری کیلئے اضافی نکات بھیج دیئے

نئے ڈی جی سول ایوی ایشن اتھارٹی کی تعیناتی کے خلاف درخواست،عدالت نے بڑا حکم دیا

Shares: