ڈی جی آئی ایس آئی کی وزیراعظم سے ملاقات، کیا ہوئی بات ؟اہم خبر

0
48

ڈی جی آئی ایس آئی کی وزیراعظم سے ملاقات، کیا ہوئی بات ؟اہم خبر
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے ملاقات کی۔ وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جمعہ کو جاری بیان کے مطابق ملاقات میں سلامتی سے متعلقہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا.

ڈی جی آئی ایس آئی نے 19 نومبر کو بھی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی تھی جس میں پاک فوج کے امور کے حوالہ سے بات چیت کی گئی تھی.

گزشتہ برس ڈی جی آئی ایس آئی کی ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعد 18 جون کو لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کی وزیراعظم سے ملاقات ہوئی تھی۔ اس پہلی ملاقات میں وزیراعظم نے لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کو ڈی جی آئی ایس آئی کا عہدہ سنبھالنےپر مبارکباد پیش کی تھی۔

Leave a reply