ڈی جی آئی ایس پی آرکی پنڈی کرکٹ سٹیڈیم آمد،مہمان بھی خوش، میزبان بھی خوش اورشائقین بھی خوش
راولپنڈی :ڈی جی آئی ایس پی آر کی پنڈی کرکٹ سٹیڈیم آمد،مہمان بھی خوش،میزبان بھی خوش اورشائقین بھی خوش،اطلاعات کے مطابق آج پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلے ٹیسٹ میچ کو دیکھنے کے لیے ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور سٹیڈیم پہنچ گئے۔
تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور پاک سری لنکا ٹیسٹ میچ دیکھنے پنڈی کرکٹ سٹیڈیم پہنچے تو شائقین کرکٹ میں گھل مل گئے۔ذرائع کا کہنا تھا کہ میجر جنرل آصف غفور ایک گھنٹے تک انکلوژر میں موجود رہے اور وہاں موجود شائقین اور نوجوان ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کو اپنے درمیان دیکھ کر بہت خوش ہوئے۔
اس موقع پر شائقین کرکٹ کی جانب سے ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جرنل آصف غفور کا نعروں سے استقبال کیا جبکہ شہریوں کی ڈی جی آئی ایس پی آر کے ساتھ سیلفیاں بھی بنوائیں۔یاد رہے کہ راولپنڈی میں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلے ٹیسٹ میچ کے آخری روز کا کھیل جاری ہے جسے دیکھنے کے لئے طالبعلموں سمیت بڑی تعداد میں شائقین کرکٹ سٹیڈیم میں موجود ہیں ۔