ڈی جی خان :سانحہ باجوڑ کے ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے-عبدالسلام ناصر

ملک میں دہشت گردی کے بڑھتے ہوئے واقعات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ باجوڑ کے حوالے سے فوری اور سنجیدہ اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے

ڈی جی خان(باغی ٹی وی )سانحہ باجوڑ کے ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے-عبدالسلام ناصر
گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کے صدراور جمعیت علمائے اسلام کے رہنما عبدالسلام ناصر نے کہاہے کہ سانحہ باجوڑ کے ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے،ملک میں دہشت گردی کے بڑھتے ہوئے واقعات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ باجوڑ کے حوالے سے فوری اور سنجیدہ اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے،


عبدالسلام ناصر نے کہاہے ایسے جرائم کسی صورت قابل قبول نہیں ہیں ،ملک میں دہشت گردی کے بڑھتے ہوئے واقعات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ باجوڑ کے حوالے سے فوری اور سنجیدہ اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے تاکہ دہشت گردی کے اس سلسلے کو مزید بڑھنے اور پھیلنے سے روکا جا سکے-

عبدالسلام ناصر نے مولانا فضل الرحمان اورمولانا اسد محمود سمیت جمعیت علماء اسلام کی پوری قیادت اور سانحہ میں شہید ہونے والے کارکنوں کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے ان کے درجات کی بلندی کے لیے اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔

Leave a reply