ڈی جی خان: مالک کا 7 سالہ گھریلو ملازمہ پر بہیمانہ تشدد،غریب کی بچی کوعید پربھی خوشیاں نصیب ناں ہوسکیں،اطلاعات کے مطابق ڈیرہ غازی خان میں 7 سالہ گھریلو ملازمہ بچی پر مالک نے بہیمانہ تشدد کیا جس کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔
پولیس کے مطابق قصبہ سمینا میں بچی پر تشدد کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس نے متاثرہ لڑکی کے ورثا سے رابطہ کیا اور لڑکی کو امداد کے لیے اسپتال پہنچایا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ اہل خانہ سے ملنے والی معلومات کی بنیاد پر مقدمہ درج کرلیا ہے، متاثرہ بچی کلیم اللہ نامی شخص کے گھر ملازمت کرتی تھی، ملزم نے بچی پر لوہے کے راڈ اور ڈنڈے سے تشدد کیا تاہم تشدد کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے۔پولیس کے مطابق ملزم کلیم اللہ فرار ہے جس کی تلاش کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔