لاہور:کہیں تقرریاں تو کہیں تبادلے ،اسی سلسلے میں لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل محمد عثمان معظم کی جانب سے محکمانہ پرموشن کمیٹی کے فیصلوں پر عمل درآمد، 2 ڈپٹی ڈائریکٹرز کو ریگولر جبکہ تین کو ایکٹنگ چارج کی بنیاد پر گریڈ 19 میں ڈائریکٹر کے عہدے پر ترقی دے دی گئی۔

ایل ڈی اے ذرائع کے مطابق ڈی جی محمد عثمان معظم نے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل کیڈر احمد ممتازعلی خان کو ریگولر بنیادوں پر ڈائریکٹر جنرل کیڈر کے عہدے پر ترقی دی گئی ہے،جبکہ انہیں بدستور ڈائریکٹر لینڈ ڈویلپمنٹ فور کے طور پر اپنی ذمہ داریاں انجام دینے کی ہدایت کی ہے،ان ذمہ داریوں کے علاوہ ان پاس ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن کا اضافی چارج بھی ہوگا۔

ڈی جی ایل ڈی اے نے ڈپٹی ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ طارق محمود کو بھی ریگولر بنیاد پر بطور ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ ترقی دے دی گئی ہے، انہیں ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ فور کے طور پر بدستور اپنی ذمہ داریاں انجام دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اسی طرح ڈپٹی ڈائریکٹر لاء محمد ریاض سعدی کو بھی گریڈ 19 میں بطور ڈائریکٹر یونیفائیڈ گروپ ایکٹنگ چارج کی بنیاد پر ترقی دی گئی ہے۔جنرل کیڈر کے دو ڈپٹی ڈائریکٹرز محمد اسلم اور مدثر مجید کو ایکٹنگ چارج پر گریڈ 19 میں بطور ڈائریکٹر ترقی دی ہے، انہیں ایڈمنسٹریشن میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ یاد رہے کہ یہ تقرریاں اور تبادلے محکمانہ طور پر کئے گئے ہیں

Shares: