ڈی جی رینجرزسندھ اورجی اوسی پنوعاقل کا حادثے کی جگہ کا دورہ

0
42

ڈی جی رینجرزسندھ اورجی اوسی پنوعاقل کا حادثے کی جگہ کا دورہ

باغی ٹی وی: آئی ایس پی آر کے مطابق ڈی جی رینجرزسندھ اورجی اوسی پنوعاقل نے ٹرین حادثہ کی جگہ کادورہ کیا . جی اوسی پنوعاقل کی جانب سےریسکیوریلیف سنٹرقائم کیاگیاہے،

امدادی سرگرمیوں کی نگرانی کے لئے ڈی جی رینجرز سندھ اور جی او سی پونو عاقل گیریژن نے سانحے کی جگہ کا دورہ کیا۔
پنو عاقل کے ذریعہ قائم ریلیف کنٹرول سنٹر امدادی اور امدادی کاموں کی تکمیل تک جاری رہے گا۔
تمام زخمیوں کو شیخ زاہد اسپتال رحیم یار خان ، سی ایم ایچ پنو عاقل سمیت مختلف اسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے۔

اس سے قبل آرمی اور رینجرز کے جوان ریلیف اور ریکسیو آپریشن میں مصروف ہیں ۔آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ راولپنڈی سے پہنچنے والی آرمی اربن سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم خصوصی آلات کے ساتھ امدادی سرگرمیوں میں شامل ہے جبکہ رحیم یارخان سے آنے والی ریسکیو 1122 کی ٹیم بھی امدادی کاموں میں حصہ لے رہی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ٹرین حادثے میں زیادہ تر زخمیوں کو رحیم یارخان، گھوٹکی، میر پور ماتھیلو کے اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ بوگیوں کے نیچے پھنسے افراد کو نکالنے کے لئے ٹرین کے فریم کی کٹنگ کا عمل جاری ہے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ فوج کی جانب سے ریلیف کیمپ بھی قائم کر دیا گیا ہے جس میں ٹرین حادثے کے متاثرین کو تیار کھانا فراہم کیا جا رہا ہے

Leave a reply