ایبٹ آباد گرمیاں ہو تو بجلی نہیں سردیاں ہو تو سوئی گیس نہیں ایبٹ آباد گرمی شروع ہوتے ہی بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیدنگ عروج پر شدید گرمی سے بچے بوڑھے بلبلا اٹھے جبکہ کاروباری حضرات بھی شدید مشکلات میں دوکاندار حضرات پہلے ہی ہفتے میں دو دن لاک ڈوان سے پریشان ہیں اور دوسری جانب اب رہی سہی کسر واپڈا پوری کر رہا ہے اگر شہر میں معمولی بوندا باندی ہو جائے تو بھی بجلی بند اور گرمی ہو تو بھی بند اگر عوام کے ساتھ ایسا ناروا سلوک کب تک چلے گا

بجلی لوڈ شیڈنگ جس سے نہ صرف کاروباری حضرات بلکہ گھریلو صارفین بھی شدید پریشان ہیں اور اگر واپڈا کے بجلی بل کو دیکھا جائےاور غریب کے اوسان خطا ہو جاتے ہیں ایبٹ آباد کے شہریوں نے اپنے منتخب نمائیدوں سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ واپڈا کے قبلہ کو درست کریں ورنہ ہم مجبوراً محکمہ واپڈا اور اپنے نمائیدوں کے خلاف شدید احتجاج کریں اور حالات کی تمام تر زمہ داری ان پر عائد ہوگئی۔

Shares: