ڈی جی سول ایوی ایشن نےفوت ہوجانےوالے ملازمین کےاہل خانہ سےمیڈیکل سہولیات چھین لیں

0
40
caa

اسلام آباد:ڈی جی سول ایوی ایشن نے محکمہ کے ریٹائرڈ اور دوران ملازمت فوت ہوجانے والے ملازمین کے اہل خانہ سے میڈیکل سہولیات چھین لیں ، اطلاعات ہیں‌ کہ ڈی جی سول ایوی ایشن کی طرف سے جاری حکم نامے کے مطابق دوران ملازمت ملازمین کے سوتیلے ماں باپ کی میڈیکل سہولیات ختم کردی گئی ہے،

ادھر ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں ملازمین کے بیٹوں کو 21 سال اور غیر شادی شدہ بیٹیوں کے لئے 26 سال تک میڈیکل سہولیات دی جائیں گی، اس کے ساتھ ساتھ نئے حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ پنشنر اور صرف اسکی بیوی کو میڈیکل سہولیات ملیں گی

یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ پنشنرز کے باقی اہل خانہ کے لئے میڈیکل سہولیات ختم کردی گئی ہے ، ادھر یہ بھی کہا جارہا ہے کہ دوران ملازمت وفات پا جانے والے ملازمین کے بیوی بچوں اور والدین کو صرف ریٹائرمنٹ کی عمر تک کے عرصے کے لیے میڈیکل سہولیات ملیں گی ، اس سلسلے میں سول ایوی ایشن اتھارٹی پاکستان نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

طبی مراعات میں کمی کے بعد ریٹائرڈ ملازمین کو گھر بنانے کے لیے جاری کردہ گرانٹ بھی ختم کر دی گئی ہے۔

 

 

[wp-embedder-pack width=”100%” height=”400px” download=”all” download-text=”” attachment_id=”517857″ /]

اس سے پہلے ریٹائرڈ ایڈیشنل ڈائریکٹرز کی پینشن میں 30 ہزار روپے کی کٹوتی کی جا چکی ہے۔

ذرائع کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز سے منظوری کے بعد ریٹائرڈ ملازمین کو ملنے والی اسپیشل ہاﺅس بلڈنگ گرانٹ واپس لے لی گئی ہے، یہ فیصلہ سی اے اے کے بورڈ نے اپنے 192 ویں اجلاس میں کیا۔

سی اے اے کے بورڈ کا کہنا ہے کہ ہاؤس بلڈنگ کی گرانٹ غیر قانونی طور پر دی گئی تھی۔ذرائع کے مطابق بورڈ کے فیصلے کے بعد ریٹائرڈ ملازمین کو دی گئی ہاؤس بلڈنگ کی گرانٹ کی رقم اُن سے واپس لی جائے گی۔

اس فیصلے سے ریٹائرڈ ملازمین میں شدید بے چینی پائی جاتی ہے کیوں کہ وہ یہ رقم گھروں کی تعمیر، بچوں کی تعلیم اور شادیوں پر خرچ کر چکے ہیں۔

سی اے اے کی انتظامیہ نے ایک اور نوٹیفیکیشن کے ذریعے ریٹائرڈ ملازمین کے والدین اور بچوں کو حاصل میڈیکل کی سہولت بھی مکمل ختم کر دی ہے جبکہ حاضر سروس ملازمین کی میڈیکل کی سہولت بھی محدود کر دی گئی ہے۔اس سے پہلے ریٹائرڈ ایڈشنل ڈائریکٹرز کی پینشن میں 30 ہزار کی کمی کی گئی تھی۔

ذرائع کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی کے موجودہ ڈی جی خاقان مرتضیٰ کی تجاویز پر سی اے بورڈ نے ریٹائرڈ اور حاضر سروس ملازمین کی سہولتوں میں کمی کی ہے۔

Leave a reply