ڈی جی خان :بی ایم پی اور سمگلرزکاگٹھ جوڑ،پنجاب پولیس نے ناکام بنادیا،6گاڑیاں پکڑی گئیں

ڈی جی خان (باغی ٹی وی )بی ایم پی اور سمگلرزکاگٹھ جوڑ،پنجاب پولیس نے ناکام بنادیا،6گاڑیاں پکڑی گئیں
چیک پوسٹ سخی سرور نے5 گاڑیوں سے 4650 لیٹر ایرانی ڈیزل ،4کارٹن سگریٹ، 3 گٹو چائنہ نمک اور 24 ٹائرز کی سمگلنگ کی کوشش کو ناکام بنا دیا،تھانہ گدائی پولیس نے 5500 لیٹر ایرانی ڈیزل پکڑلیا،جسے قانونی کارروائی کرنے کے بعد کسٹم حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
ڈی پی او احمد محی الدین کی ہدایت پر سمگلنگ کی روک تھام کے لئے ضلع بھر کے داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ کا سلسلہ جاری ہے اسی چیکنگ کے سلسلہ میں چیک پوسٹ سخی سرور نے بلوچستان سے صوبہ پنجاب سمگل ہونے والے ایرانی ڈیزل کی سمگلنگ کو ناکام بنا دیا۔ چیک پوسٹ سخی سرور نے5 گاڑیوں سے 4650 لیٹر ایرانی ڈیزل ،4کارٹن سگریٹ، 3 گٹو چائنہ نمک اور 24 ٹائرز کو قبضہ میں لیکر کارروائی کے بعد کسٹم حکام کے حوالہ کر دیا گیا ہے۔
دوسری کارروائی میں ایس ایچ او تھانہ گدائی نصر اللہ معہ ٹیم نے سمگل ہونے والے ایرانی ڈیزل کی سمگلنگ کو ناکام بنا دیا۔5500 لیٹر ایرانی ڈیزل کو قبضہ میں لیکر کاروائی کے بعد کسٹم حکام کے حوالہ کر دیا گیا ہے۔

اس حوالہ سے انچارج چیک پوسٹ سخی سرور اورایس ایچ او تھانہ گدائی نصراللہ نے کہا ہے کہ نان کسٹم سامان سمگلنگ کرنے والوں کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔ نان کسٹم سامان سمگلنگ کرنے والوں کے ساتھ کسی بھی قسم کی کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔
یاد رہے گذشتہ روزتھانہ وہوا کے ایس ایچ او صادق خان برمانی.،خدابخش اے ایس آئی نے نفری کے ہمراہ تین ڈالوں پر لوڈ بلوچستان سے سمگل ہوکر آنے والا ایرانی تیل پکڑ لیا تھا
یہ خبر بھی پڑھیں
ڈی جی خان :بی ایم پی کے سابق اورحاضرسروس ملازمین نے سمگلنگ نیٹ ورک قائم کرلیا

واضع رہے کہ یہ سمگلنگ باڈر ملٹری فورس کی حدود کراس کر کے پنجاب پولیس کی حدود میں آتی ہیں،پنجاب پولیس کی اتنی بڑی کاروائیوں کے بعد باڈر ملٹری پولیس کے کرپٹ اہلکار سیکیورٹی رسک بن چکے ہیں ،عوامی وسماجی حلقوں نے حکام بالا سے بی ایم پی پولیس کے کرپٹ ملازمین کے خلاف غیرجانبدارانہ تحقیقات کرکے ان کے تادیبی کارروائی مطالبہ کیا ہے

Leave a reply