پاکستان اور آئی ایم ایف کا معاہدہ طے پا گیا

0
139
pakistan

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان معاہدہ طے پا گیا، آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کی منظوری سے پاکستان کو 70 کروڑ ڈالر ملیں گے۔آئی ایم ایف اسٹاف اور پاکستان کے حکام میں اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ کے کے پہلے ریویو پر معاہدہ طے پا گیا ہے جس کی منظوری آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کے فیصلے سے مشروط ہے۔ منظوری کی صورت میں پاکستان کو 70 کروڑ ڈالر کے لگ بھگ رقم ملے گی۔آئی ایم ایف اعلامیہ کے مطابق پاکستان نے تمام معاشی اہداف حاصل کر لیے، آئندہ چند ماہ میں مہنگائی میں کمی کا امکان ہے۔ آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ مارکیٹ بنیاد پر ایکسچینج ریٹ پر عمل جاری رکھنے کا وعدہ کیا گیا ہے، سرمایہ کاری، روزگار کے مواقع پیدا کرنے کیلئے اصلاحات کا بھی وعدہ کیا گیا ہے۔ آئی ایم ایف کے مطابق 70 کروڑ ڈالر ملنے سے جاری کردہ رقم 1.9 ارب ڈالر ہو جائے گی۔
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان 3 ارب ڈالر کا اسٹینڈ بائی معاہدہ طے پایا تھا۔ وفد نے وزیراعظم کو تکنیکی سطح پر ہونے والے مذاکرات سے آگاہ کیا۔ وزیراعظم نے پاکستان کے ساتھ جاری کام پر وفد کا شکریہ ادا کیا۔ملاقات میں وزیرِ خزانہ، گورنر اسٹیٹ بینک اور دیگر اعلیٰ سرکاری حکام نے بھی شرکت کی۔ ملاقات میں نگراں وزیر خزانہ و دیگر افسران بھی موجود تھے۔ آئی ایم ایف کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ آئی ایم ایف اسٹاف اور پاکستانی حکام نے پاکستان کے اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ (SBA) کے تحت پہلے جائزے پر عملے کی سطح پر ایک معاہدہ کیا ہے، جو آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کی منظوری سے مشروط ہے۔ منظوری کے بعد پاکستان کو 528 ملین اسپیشل ڈرائنگ رائٹس (ایس ڈی آر) (تقریباً 70 کروڑ امریکی ڈالر) تک رسائی حاصل ہوگی۔

Leave a reply