توبہ و استغفار کے بنا کوئی چارہ نہیں ، عوام احتیاطی تدابیر اپنائیں، علمائے کرام

0
35

توبہ و استغفار کے بنا کوئی چارہ نہیں ، عوام احتیاطی تدابیر اپنائیں، علمائے کرام

باغی ٹی وی :پاکستان کے جید علمائے کرام نے فتویٰ دیا ہے کہ وبا سے احتیاطی تدابیر کو اپنانا نبیﷺ کی سنّت ہے۔
کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے خطرات کو مد نظر رکھتے ہوئے ممتاز علمائے کرام کی جانب سے مشترکہ پریس کانفرنس کی گئی جس میں رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمان، مفتی تقی عثمانی اور علامہ شہنشاہ نقوی سمیت دیگر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے علمائے کرام نے شرکت کی۔

اس موقع پر مفتی تقی عثمانی کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنے گناہوں پر معافی مانگے کی ضرورت ہے، توبہ استغفار کے بغیر کورونا وائرس سے چھٹکارا ممکن نہیں ہے، ہم اللہ تعالیٰ کی طرف رجوع کریں گے تو وبا سے نجات پائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پوری دنیا میں کورونا وائرس نے تباہی مچادی ہے، وبا صرف اللہ کی مرضی سے آتی اور اسی کی مرضی سے جاتی ہے، قرآن میں بتایا گیا ہے کہ مصیبتیں ہمارے اعمال کی وجہ سے آتی ہیں، ہم نے مختلف طریقے اختیار کیے جو اس آفت کا سبب بنے ہیں۔

مفتی تقی عثمانی کا مزید کہنا تھا کہ احتیاطی تدابیر کو اپنانا نبیﷺ کی سنت ہے، وبا میں محتاط نہ رہا جائے تو زیادہ لوگ متاثرہوتے ہیں۔
چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان کا کہنا تھا کہ مساجد میں باجماعت نماز جاری رہے گی لہٰذا شہری وضو کرکے گھروں سے آئیں گے جبکہ بیمار نماز گھروں میں پڑھیں۔

انہوں نے ہدایات دیں کہ مساجد سے قالین ہٹا دیں اور مساجد کے دروازوں پر سینی ٹائزر لگائیں جبکہ نماز جمعہ کے مختصر خطبے پر اکتفا کیا جائے۔ مفتی منیب الرحمان کا کہنا تھا کہ مہلک وائرس کے شبے والے افراد اور نابالغ بچے بھی مساجد میں نہ آئیں۔

واضح‌رہے کہ پاکستان میں کرونا وائرس سے اب تک پاکستان میں 8 ہلاکتیں ہو چکی ہیں،جبکہ متاثرین پنجاب میں 310، سندھ میں 413 ، خیبر پی کے میں‌80، بلوچستان میں‌ 117 تعداد ہے. مجموعی طور پر 1032تعداد کرونا سے متاثر ہونے والے رجسٹرڈ ہوئے ہیں.
لاک ڈاؤن کی وجہ سے پبلک ٹرانسپورٹ بھی بند ہے، میٹرو سروس بھی تاحکم ثانی بند ہے، موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر بھی پابندی ہے۔ لاک ڈاؤن 7 اپریل صبح 9 بجے تک جاری رہے گا۔ میڈیکل سٹور، فارما فیکٹریاں، کریانہ سٹور کھلے رہیں گی، دودھ، دہی، فروٹ اور سبزی کی دکانوں سے بھی لوگ خریداری کرسکیں گے. غازی خان میں قرنطینہ میں رکھے گئے 600افراد صحتیاب ہو گئے، اطلاعات کےمطابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ ڈیرہ غازی خان میں قرنطینہ میں رکھے گئے 800افراد میں سے 600 کے ٹیسٹ کلیئر ہو گئے ہیں اور انہیں گھر روانہ کردیا جائے گا۔

Leave a reply