ڈی جی خان :ٹیچنگ ہسپتال گائنی وارڈ،جرائم پیشہ سیکیورٹی گارڈ کے ہاتھوں خواتین کی تذلیل معمول بن گئی

یہ اہلکار بزرگ خواتین کا بھی لحاظ نہیں کرتے بلا وجہ لوگوں کو پریشان کرنے کے لیے کہتے ہیں کہ میڈیکل آفیسر وزٹ کر رہا ہے

کوٹ ہیبت باغی ٹی وی (نامہ نگارشاہد خان)ٹیچنگ ہسپتال گائنی وارڈ،جرائم پیشہ سیکیورٹی گارڈ کے ہاتھوں خواتین کی تذلیل معمول بن گئی
تفصیل کے مطابق ڈیرہ غازی خان ہسپتال کے گائنی وارڈ میں خواتین کے ساتھ جانوروں جیسا سلوک کیا جا رہا ہے ڈیوٹی کیلئے رکھے گئے جرائم پیشہ سیکیورٹی گارڈز کا خواتین اور بزرگ عورتوں اوران کے ساتھ آنے والے مردوں سے بدتمیزی کے ساتھ پیش آنا ،انہیں دھکے دینا اوران کی تذلیل کرنا معمول بن گیا ہے،

ڈیوٹی پر مامور اہلکار گائنی وارڈ کے گیٹ پر لوگوں کو بلاوجہ روکے رکھتے ہیں اگر کوئی خاتون یا مرد ان سے اندر جانے کے لیے ریکویسٹ کرتا ہے تو اہلکار ان کے ساتھ بہت بدتمیزی کے ساتھ پیش آتے ہیں ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ اپنی جان پہچان والے مرد اور عورت کو تو اندر جانے کی اجازت دیتے ہیں

مگر جو بیچارے کوئی سفارش نہیں رکھتے وہ گیٹ پر ذلیل ہوتے رہتے ہیں اور یہ اہلکار بزرگ خواتین کا بھی لحاظ نہیں کرتے بلا وجہ لوگوں کو پریشان کرنے کے لیے کہتے ہیں کہ میڈیکل آفیسر وزٹ کر رہا ہے حالانکہ اس وقت وارڈ کے اندر کوئی وزٹ نہیں ہو رہا ہوتا ذرائع کے مطابق ہسپتال میں میڈیکل انچارج کے وزٹ کا بھی ٹائم ٹیبل ہے لیکن سیکیورٹی اہلکار کا ہر وقت لوگوں کو وزٹ کے نام پر تنگ کرنا باعث تشویش ہے-

شہریوں نے ضلعی انتظامیہ سے اپیل کے ہیں کہ ایسے سکیورٹی اہلکار جو خواتین خاص کر بزرگ خواتین کا بھی لحاظ نہیں رکھتے ان کے خلاف ایکشن لیں تاکہ دور دراز علاقوں سےآنے والی ہماری مائیں ،بہنیں جوکہ پہلے ہی تکلیف اور بیماری میں مبتلا ہوتی ہیں وہ یہاں آکر ان اہلکار کے ہاتھوں مزید ذلت اٹھانے سے بچ سکیں-

Leave a reply