ڈیرہ غازیخان۔ ہیڈ کانسٹیبل کے عہدہ پر ترقی پانے والے اہلکاروں کو ڈی پی او نے شولڈربیج لگائے اور مبارک باد دی

ڈیرہ غازیخان،باغی ٹی وی (نامہ نگارشہزادخان ) ہیڈ کانسٹیبل کے عہدہ پر ترقی یاب ہونے والے اہلکاران کو ڈی پی او احمد محی الدین نے شولڈربیج لگائے اور مبارک باد دی۔

انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر محکمانہ پرموشن کا عمل جاری ہے اسی سلسلہ میں ڈی پی او آفس میں نئے پرموٹ ہونے والوں کے لئے تقریب کا نعقاد کیا گیا۔

ڈی پی او احمد محی الدین نے اگلے عہدہ پر پرموٹ ہونے والے اہلکاران کو شولڈر بیج لگائے اور مبارک باد دی۔

ڈی پی او نے کہا کہ آپ تمام کو چاہیے کہ آپ اپنا طرز عمل بہتر سے بہتر کرتے ہوۓ اپنے فراٸض منصبی ایمانداری اور جاننفشانی سے ادا کریں اور عوام الناس کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں۔

محکمہ پولیس کے وقار کو بلند رکھنے کے لئے پہلے سے زیادہ جذبہ کے ساتھ ڈیوٹی سر انجام دیں۔

ڈی پی او نے بتایا کہ عوام الناس کے تحفظ اور امن و امان میں ڈیرہ غازیخان پولیس کے جوانوں کا کردار ہمیشہ مثالی رہا ہے۔

Leave a reply