دھمکی آمیز خط : روس کا ررد عمل بھی سامنے آگیا

پاکستان کو دیئے جانے والے دھمکی آمیز خط پر روس کا ررد عمل بھی سامنے آگیا ہے-

باغی ٹی وی : روسی خبر رساں ادارے کے مطابق ترجمان روسی وزارت خارجہ ماریہ زخارووا نے کہا ہے کہ امریکہ پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کر رہا ہے امریکا نے عمران خان کے دورہ روس کی منسوخی کے لیے دباؤ ڈالا، پاکستان کی جانب سے امریکی دباو مسترد کیا گیا۔

امریکا کسی ایک سیاسی جماعت کو سپورٹ نہیں کرتا،امریکی محکمہ خارجہ

ترجمان روسی وزارت خارجہ نے کہا کہ پاکستان کا دورہ روس منسوخ نا کرنے پر امریکہ نے عمران خان کو سزا دینے کا فیصلہ کیا ہے، پاکستان کے وزیراعظم کے خلاف اچانک تحریک عدم اعتماد جمع کروائی گئی، امریکی اسسٹنٹ سیکرٹری ڈونلڈ لو نے یوکرین معاملہ پر پاکستان کے متوازن ردعمل کی مذمت بھی کی۔

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن کے دعوت پر 23 اور 24 فروری کو ماسکو کا دو روزہ دورہ کیا تھا موجودہ عالمی اور علاقائی حالات کے تناظر میں ماہرین نے اس دورے کو بہت اہم قرار دیا تھا-

دھمکی آمیز خط کا معاملہ وائیٹ ہاؤس پہنچ گیا، امریکی رد عمل بھی آ گیا

عمران خان کے دورہ سے پہلے روس اور یوکرین میں حالات کشیدہ تھے، اور جیسے ہی پاکستانی وزیراعظم وہاں پہنچے روس نے یوکرین پر حملہ کر دیا، جس کے بعد عالمی حالات یکسر بدل گئے اور اب پاکستان میں عمران خان کو اپوزیشن کی جانب سے تحریک عدم اعتماد کا سامنا ہے، جسے عمران خان امریکی سازش قرار دے رہے ہیں، جس کی وجہ یہی دورہ روس ہے۔

دوسری جانب امریکا نے ایک بار پاکستان کے خلاف ‘دھمکی آمیز’ خط کے الزامات مسترد کردیئے ہیں امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے کہا کہ ان الزامات میں کوئی صداقت نہیں امریکہ آئین کی بالادستی، اور جمہوری اصولوں کے ساتھ ہے یہ اصول صرف پاکستان نہیں دنیا کے دوسرے ممالک کیلئے بھی ہیں۔ ہم کسی ایک سیاسی جماعت کو سپورٹ نہیں کرتے بلکہ قانون کی حکمرانی اور اس کے تحت برابری کے اصولوں کو سپورٹ کرتے ہیں۔

دھمکی آمیز خط کا معاملہ وائیٹ ہاؤس پہنچ گیا، امریکی رد عمل بھی آ گیا

Comments are closed.