موبائل سروس کی بندش دھاندلی نہیں تو اور کیا ہے؟ حافظ نعیم

0
181
Hafiz Naeem Urrehman

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ الیکشن کے دن ہی موبائل فون سروسز بند کر دی گئی ،یہ دھاندلی نہیں تو اور کیا ہے

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ نعیم کا کہنا تھا کہ موبائل سروس بند کر کے 25 کروڑ پاکستانیوں کے ساتھ زیادتی کی گئی ہے، وزیرِ داخلہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ فوری طور پر موبائل سروس بحال کی جائے، وزیرِ داخلہ نے فون سروس بند کر کے کون سی دہشت گردی کے خلاف کارروائی کی ہے؟مختلف جگہ سے خبریں موصول ہو رہی ہیں کہ عملہ رکشے میں سامان لے کر پہنچ رہا ہے، اکثر مقامات پر سامان موجود ہے لیکن عملہ موجود نہیں ہے،نجی کمپنیوں، چوکیداروں اور ڈرائیوروں کو پریزائنڈنگ افسران بنا دیا گیا، الیکشن کمیشن بتائے کہ الیکشن کے نام پر کیا مذاق کیا جا رہا ہے، کارکنان گھر گھر جائیں اور ہر فرد سے رابطہ کریں اور ووٹ ڈالنے کے لیے لے کر آئیں، غیرجانبدار سروے کے مطابق جماعت اسلامی کراچی میں سب سے آگے ہے، کارکنان حالات پر نظر رکھیں اور ووٹ کا تحفظ کریں،زبردستی مسلط کرنے والوں کے خلاف بھرپور مزاحمت کی جائے گی، جماعت اسلامی کے بغیر نہ وفاقی اور نہ ہی صوبائی حکومت بنے گی، صاف و شفاف الیکشن ہوں گے تو ہم خیر مقدم کریں گے، اگر دھاندلی ہوگی تو اس کے خلاف بھرپور مزاحمت کی جائے گی، کراچی کے عوام کے پاس واحد آپشن صرف اور صرف جماعت اسلامی ہی ہے.

دھاندلی ہی نہیں دھاندلے کا آغاز موبائل سروس کی بندش سے ہوا،جماعت اسلامی
جماعت اسلامی نے اسلام آباد میں موبائل فون سروس کی بندش پہ ردعمل دیا ہے، رہنما جماعت اسلامی نصر اللہ رندھاوار کاکہنا ہے کہ موبائل سروس بند کرنا دھاندلی کی طرف پہلا مضبوط قدم ہے، من پسند افراد کو ہیرا پھیری کے ذریعے مسلط کرنے کے لیے ایسے ہربے استعمال کیے جا رہے ہیں،موبائل سروس کی بندش سے رابطے کا ذریعہ ختم کر دیا گیا ،رابطے کے فقدان کے باعث کئی پولنگ سٹیشن پہ ایجنٹ ہی نہیں پہنچ پائے،8300 کی سروس بھی بند ہو گئی ،ووٹر اپنے پولنگ سٹیشن کو ڈھونڈتا پھر رہا ہے امیدواروں ، ووٹرز اور ایجنٹس کا آپس میں کوئی رابطہ نہیں ،موبائل سروس کی بندش سے شکایات کا اندراج کیسے ہو گا؟ دھاندلی ہی نہیں دھاندلے کا آغاز موبائل سروس کی بندش سے ہوا ہے،

واضح رہے کہ نگران حکومت اپنے وعدوں سے مکر گئی، کہا جا رہا تھا کہ انتخابات کے روزموبائل سروس کو بند نہیں کیا جائے گا تاہم ملک بھر میں موبائل سروس بند کر دی گئی، جس سے ووٹر کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، پشاور اور کراچی سمیت مختلف شہروں میں موبائل فون سروس اور انٹرنیٹ کی سروس بند ہو چکی ہے،ترجمان وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں موبائل فون سروس عارضی طور پر معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،ملک میں دہشتگردی کے حالیہ واقعات میں قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا ہے،امن و امان قائم رکھنے اور ممکنہ خطرات سے نمٹنے کیلئے حفاظتی اقدامات ضروری ہیں

آڈیو کے بعد عمران خان کی جیل سے تصویر بھی” لیک”

خواب کی تعبیر پر بڑے بڑے وزیر لگائے جاتے تھے،عون چودھری

بشری نے بچوں سے نہ ملنےدیا، کیا شرط رکھی؟ خان کیسے انگلیوں پر ناچا؟

شیر پر مہر لگانے کا کہنے والی ن لیگی قیادت خود عقاب پر مہر لگائیگی

ووٹ صرف اصل شناختی کارڈ پر ہی ڈالا جا سکے گا، الیکشن کمیشن

Leave a reply