دھرمیندر نے جوان کے لئے شاہ رخ خان کو نیک تمنائوں کا پیغام بھیج دیا

بہت کم لوگ یہ جانتے ہیں کہ بالی وڈ میں دھرمیندرا اور ہیما مالنی ہی شاہ رخ خان کو لانے والے ہیں
dharmendra and shahrukh khan

بالی وڈ کے سینئر اداکار دھرمیندر نے شاہ رخ خان کو ان کی فلم جوان کے لئے مبارکباد کا پیغام بھیجتے ہوئے ان کے لئے ایک وڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر جاری کی اور کہا کہ شاہ رخ بیٹا آپ کے لئے ڈھیروں دعائیں ، میری دعا ہے کہ فلم بہت کامیابی حاصل کرے. ان کا پیغام بھرا یہ وڈیو پیغام دیکھ کر شاہ رخ خان خوشی سے پھولے نہ سمائے . انہوں نے اس کے جواب میں دھرمیندرا کے ساتھ اپنی ایک تصویر سوشل میڈیا پر شئیر کی اور اس کا کیپشن یوں لکھا کہ سر میری فلم کے لئے خوبصورت پیغام اور نیک تمنائیں بھیجنے کا شکریہ . لو یو سر .

”میں آپ کے پاس بہت جلد آئوں گا” اور آ کر آپ کو زور سے جپھی ڈالوں گا. یاد رہے کہ جوان فلم ریلیز ہو چکی ہے اور کامیابی سے سینما گھروں میں جاری ہے. بہت کم لوگ یہ جانتے ہیں کہ بالی وڈ میں دھرمیندرا اور ہیما مالنی ہی شاہ رخ خان کو لانے والے ہیں. اور جب شاہ رخ خان کیرئیر بنانے کےلئے جدوجہد کررہے تھے تو ان دنوں دھرمیندرا نے کنگ خان کا بہت ساتھ دیا یہاں تک کہ ہیما مالنی کی ایک فلم میں بھی اداکار نے کام کیا.

ندا یاسر آن لائن شاپنگ کرکے ہو گئیں پریشان

5 کروڑ میں وکالت کی ڈگری خریدنے کا الزام غلط ہے ماورا حسین

میں کم عمری میں شادی کے حق میں ہوں سنگیتا

Comments are closed.