ڈھول ماسٹر پپو سائیں انتقال کر گئے

0
45

بین الاقوامی شہرت یافتہ پاکستانی ڈھولچی پپو سائیں طویل علالت کے بعد لاہور میں انتقال کر گئے ہیں ۔

باغی ٹی وی :تفصیلات کے مطابق ڈھول ماسٹر پپو سائیں کے اہلِ خانہ نے ان کے انتقال کر جانے کی تصدیق کی ہے پپو سائیں کو ایک مہینہ قبل طبیعت کی خرابی کے باعث پاکستان کڈنی اینڈ لیور ٹرانسپلانٹ انسٹی ٹیوٹ میں داخل کروایا گیا تھا-

انہیں گزشتہ دو سالوں سے جگر کا عارضہ لاحق تھا اور طبیعت بگڑنے پر انہیں متعدد بار ہسپتال میں داخل کیا گیا تاہم ایک مہینہ قبل انہیں دوبارہ حالت خراب ہونے پر ہسپتال لایا گیا انہیں کینسر کا مرض لاحق تھا جس کے سبب ان کا جگر 85 فیصد کام کرنا چھوڑ گیا تھا-

گزشتہ مہینے پپو سائیں کے اہل خانہ کی جانب سے پنجاب حکومت سے مدد کی اپیل بھی کی گئی تھی کیونکہ ڈاکٹروں نے فوری ان کے ٹرانسپلانٹ کا مشورہ دیا تھا جس پروزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایات پر وزیرِ ثقافت پنجاب میاں خیال احمد کاسترو نے ڈھول آرٹسٹ پپو سائیں کی پی کے ایل آئی اسپتال میں عیادت کی تھی اس موقع پر صوبائی وزیرِ ثقافت نے پپو سائیں کو 2 لاکھ روپے کا چیک بھی پیش کیا تھا۔

پپو سائیں نے دنیا بھر میں پاکستان کا امیج اجاگر کیا بین الاقوامی سظح پر ڈھول کے ذریعے صوفیانہ پیغام پہنچایا پپو سائیں کا اصل نام ذوالفقار علی تھا ان کو ڈھول بجانے میں بے حد مہارت حاصل تھی دنیا بھر میں ان کے شاگرد سینکڑوں کی تعداد میں موجود تھے پپو سائیں نے ا مریکہ و یورپ سمیت دنیا بھر میں پرفارمنس کا مظاہرہ کرنے کے ساتھ ساتھ ڈھول بجانے کے لیکچر بھی دیئے-

ان کانام گنیز بک آف ورلڈ میں بھی شامل رہا گزشتہ کئی سالوں سے لاہور میں شاہ جمال دربار میں ڈھول کے ذریعے زائرین کی توجہ کا مرکز بنے رہے ان کی خدمات کے اعتراف میں جہاں انہیں دنیا بھر بھر سے ایوارڈ اور اعزازات سے نوازا گیا وہیں پاکستان کا اعلیٰ سول اعزاز تمغہ امتیاز بھی دیا گیا-

Leave a reply