دھوپ کی شدت سے چہرے کو محفوظ رکھنے کی ترکیب

0
70

موسم گرما میں دُھوپ رنگ کو جلا کر کالا کر دیتی ہے پسینے اور حبس سے چہرہ بدرنگ اور پیلا ہو جاتا ہے اور بعض اوقات مہنگے فیس واش خریدنے کی جیب اجازت نہیں دیتی ایسے حالات میں پریشان ہونے کی کوئی ضرورت نہیں مندرجہ ذیل چند ٹپس استعمال کرنے سے آپ کے چہرے کی رونق واپس لوٹ آئے گی
دھوپ میں کام کرنے سے رنگ کالا ہو جانے کی صورت میں دو کھانے کے چمچ دہی میں ایک عدد لیموں کا رس شامل کر کے صبح و شام اس آمیزے کو چہرے پر لگا کر دس منٹ بعد ٹھنڈے پانی سے چہرہ دھو لیں چہرہ نرم وملائم اور تروتازہ ہو جائے گا
ایک چمچ جو کے آٹے میں دو چمچ دہی شامل کر کے آمیزہ بنا لیں پھر اس میں ایک چمچ کھیرے کا رس شامل کر کے مکس کر لیں پھر اس آمیزے کو چہرے گردن اور ہاتھوں پر آدھا گھنٹہ لگا رہنے دیں پھر منہ دھولیں چہرہ چمکدار اور صاف ہو جائے گا
چہرے کی جلد کو ملائم اور چمکدار بنانے کے لیے ہم وزن مکئی اور جو کے آٹے کو گرم پانی میں تھوڑی دیر بھگو دیں پھر ہاتھ سے مل کر ملائم کریں اور اس میں آدھے لیموں کا رس شامل کر کے چہرے اور گردن پر مل لیں اور خشک ہونے پر ہاتھوں سے آہستہ آہستہ مل کر آمیزے کو اُتار دیں اور نیم گرم پانی سے چہرہ دھو لیں اس سے رنگ صاف ہونے کے علاوہ جلد کو نرم اور ملائم بنا دے گا

Leave a reply