ڈی آئی خان،ججز کے اسکواڈ پر گولیاں چل گئیں، دو محافظ شہید

0
117
judges

خیبر پختونخوا کے علاقے ڈی آئی خان میں دہشت گردی کا واقعہ پیش آیا ہے

نامعلوم دہشت گردوں نے ججز کے اسکواڈ پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں دو محافظ جان سے گئے، اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہچن گئی، ڈی ایس پی حافظ عدنان کا کہنا ہے کہ ٹانگ سے آنے والے ججز کے اسکواڈ پر گولیاں چلائی گئی ہیں، دو جوان شہید ہوئے ہیں،ججز کے ساتھ پولیس سکواڈ بھی موجود تھا۔ دہشت گردوں اور پولیس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا

فائرنگ کے واقعہ میں ججز محفوظ رہے تاہم دو پولیس اہلکار شہید ہو گئے ،شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کی نعشیں ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال ٹانک منتقل کر دی گئی ہیں، جان بحق پولیس اہلکاروں میں سپاہی عبداللہ، اور صمد شامل ہیں،پولیس اہلکاروں کا تعلق ساؤتھ وزیرستان سے ہیں.

وزیرداخلہ محسن نقوی نے ٹانک کے علاقے میں ججز کے سکواڈ پر فائرنگ کے واقعہ کی مذمت کی ہے،محسن نقوی نے فائرنگ سےشہید ہونے والے کانسٹیبلز عبداللہ اور عبدالصمد کو خراج عقیدت پیش کیا ہے،وزیر داخلہ محسن نقوی نےشہداء کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا اور کہا کہ سپاہی عبداللہ اور عبدالصمد نے جان دے کر دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا۔شہید سپاہی عبداللہ اور عبدالصمد نے بہادری کے ساتھ دہشتگردوں کا مقابلہ کیا۔شہداء کی عظیم قربانی کو سلام پیش کرتے ہیں.خیبر پختونخوا پولیس کے بہادر سپوتوں پر ناز ہے.دہشتگردی کے خلاف جنگ میں خیبرپختونخوا پولیس نے لازوال قربانیاں دی ہیں،

بارش کی کوریج کے لیے پانی میں "گھسنے” والی خاتون رپورٹر کی ویڈیو وائرل

نازیبا ویڈیو”لیک” ہونے سے میری ساکھ کو نقصان پہنچا،خلیل الرحمان قمر کا دعویٰ

خلیل الرحمان قمر کو زنا کے جرم میں کیوں نہیں پکڑا جارہا؟صارفین برہم

خلیل الرحمان قمر کی ایک اور "ویڈیو "آنے والی ہے

تھانے میں آمنہ کو کرنٹ لگایا گیا،خلیل سے معافی مانگو

خلیل قمر اور آمنہ کی انتہائی شرمناک ویڈیو،اس رات ہوا کیا تھا؟

میری ویڈیو وائرل ہو گئی،دل کرتا ہے عدالت کے باہر خود کشی کر لوں،آمنہ عروج

خلیل الرحمان قمر پر تشدد کرنیوالے ریکارڈ یافتہ ملزم نکلے

خلیل الرحمان قمر کی نازیبا ویڈیو لیک ہو گئیں

خلیل الرحمان قمر کیس،مرکزی ملزم حسن شاہ گرفتار

Leave a reply