دیا مرزا کام نہ ملنے کی وجہ سے پریشان

بالی وڈ اداکارہ دیا مرزا جنہوں نے تقریبا دو دہائیوں تک شائقین کے دلوں پر راج کیا ، دیا مرزا آتے ہی بالی وڈ پر چھا گئیں اور انہیں ان کے ہر کردار کے لئے بہت زیادہ پذیرائی ملی. لیکن ان پر ایک وقت ایسا بھی آیا کہ ان کی فلمیں فلاپ ہونے لگیں اس کے بعد دیا مرزا بڑی سکرین سے ہی غائب ہوں گئیں. لیکن اب وہ میڈیا پر پھر سے دکھائی دینے لگی ہیں . اپنے ھالیہ انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ میں پھر سے بالی وڈ انڈسٹری میں اپنے قدم جمانا چاہ رہی ہوں انہوں نے کہا کہ اب کی بار میں مقابلے کی دوڑ میں نہیں‌ہوں گی بلکہ میں چاہوں گی کہ میرا بالی وڈ میں‌ایک بار پھر

سے کیرئیر شروع ہوجائے . انہوں نے کہا کہ میں نے اپنے کیرئیر میں‌بہت ساری ناکامیاں‌دیکھیں‌ کامیابیاں بھی دیکھیں. ایسا وقت بھی دیکھا کہ فلمیں سپر ہٹ ہوئیں لیکن کام نہ ملا. کام کا انتظار کرتی رہی لیکن پرڈیوسرز نے کام نہ دیا . انہوں نے کہا کہ ایسا بہت سارا وقت دیکھا جو کہ بہت ہی تکلیف دہ تھا. تاہم انہوں نے کہا کہ میں ایک بار پھر بالی وڈ میں اپنے قدم جمانے کو تیار ہوں. امید ہے کہ مجھے کام ملے گا اور ایک بار پھر شائقین مجھے دیکھ سکیں گے.

Comments are closed.