ڈی آئی جی لاہور کا شہر کا دورہ، اہم اقدام کر دئیے
ڈی آئی جی آپریشنز رائے بابر سعید کا شہر کےمختلف علاقوں کا ہنگامی دورہ
ڈی آئی جی آپریشنز نے علامہ اقبال روڈ، دھرم پورہ، گڑھی شاہو،صدر گول چکر، کینال روڈ، مغلپورہ، داروغہ والا,قائد اعظم انٹرچینج رنگ روڈ،کپ سٹور سمیت مختلف ناکوں کا معائنہ کیا۔ رائے بابر سعید نے جامعہ مسجد انوار مدینہ، مسجد حنفیہ نورانیہ، جامعہ مسجد منظور الاسلامیہ سمیت مختلف مساجد پر سکیورٹی ڈیوٹی بھی چیک کی۔ ڈی ایس پیز,ایس ایچ اوز اور متعلقہ پولیس افسران نے ڈی آئی جی آپریشنز کوپولیس اقدامات بارے بریفنگ دی۔ ڈی آئی جی آپریشنز لاہور رائے بابر سعید کا کہنا تھا کہ مساجد سکیورٹی اور ناکوں پر تعینات پولیس جوان انتہائی الرٹ ہو کر ڈیوٹی کریں۔ ناکوں اور مساجد پر شہریوں کو کورونا سے بچاؤ کی ایس او پیز پرعمل کرنے کی ہدایت کریں۔ جرائم پیشہ افراد پر کڑی نظر رکھیں،شہریوں کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں۔ شہریوں سے مساجد میں دوران عبادات 20 نکاتی کورونا ایس او پیز پر عملدرامد کروائیں۔ پولیس افسران وجوان حفاظتی ماسک،گلوز اور سینیٹائزر کا استعمال یقینی بنائیں۔