ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہور کی پریس کانفرنس ، ڈی آئی جی انویسٹی گیشن شارق جمال خان نے اپنے دفترمیں میڈیانمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ
2سالہ معصوم بچی کو زیادتی کانشا نہ بنا نے والا سوتیلا نانا، اوبر ٹیکسی ڈرائیور کا قاتل اور ڈکیت گینگز کے ملزمان گرفتار کر لیے گئے ہیں
ڈی آئی جی انویسٹی گیش نشارق جمال خان نے تفصیلات کے بتاتے ہوئے کہا کہ انویسٹی گیشن پولیس مغلپورہ نے 2سالہ بچی سے زیادتی کرنے والے ملزم اکرم کو چند گھنٹوں میں گرفتار کیا، گرفتارملزم محمد اکرم نے ایک روز قبل اپنی 2سالہ معصوم بچی کو زیادتی کانشانہ بناکر موقع سے فرار ہو گیا تھا،
ڈی آئی جی انویسٹی گیشن شارق جمال خان نے کہا کہ ملزم بچی کا سوتیلا نانا ہے اور بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے ضلع وہاڑی تحصیل میلسی سے گرفتار کیا،
انویسٹی گیشن شالیمار نے26سالہ اوبر ٹیکسی ڈرائیور محمد علی کے اندھے قتل کی واردات میں ملوث ملزم کو گرفتار کیا گیا۔ گرفتار ملزم طاہر نے دوران ڈکیتی مزاحمت پر شہری محمد علی کو کندھے میں فائرمارکر قتل کر دیا تھا، ملزم طاہر سنگین واردات کے بعد نعش وہیں پھینک کر اور گاڑی ساندہ کے علاقے میں چھوڑ کر فرار ہو گیا تھا،
ڈی آئی جی شارق جمال خان انویسٹی گیشن پولیس ستو کتلہ نے جاوید عرف جیدی ڈکیت گینگ کے3ملزمان کو گرفتار کیا،ملزمان جاوید عرف جیدی، حیدر علی اور فاروق ڈکیتی اور راہزنی کے متعدد مقدمات میں ملوث تھے، ملزمان چند روز قبل چائے خاص ریسٹورنٹ پر دوران ڈکیتی فیملیز سے موبائل فونز، نقدی اور طلائی زیورات چھین کر فرار ہو گئے تھے۔ملزمان سے4لاکھ روپے سے زائد نقدی، موٹر سائیکل، 12موبائل فونز اور ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا گیا ہے،
انویسٹی گیشن پولیس موچی گیٹ نے 40لاکھ روپے سے زائد مالیت کی ڈکیتی کی واردات میں ملوث 3 بین الصو بائی ملزمان کو گرفتار کیا، ملزمان کے قبضہ سے 22لاکھ روپے نقدی برآمد کر لی گئی ہے،ملزمان نے وحید ٹریڈنگ کمپنی میں ڈکیتی کی واردات کی تھی،جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھر پورہ کارروائیاں جاری رہیں گی،
ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہور کی طرف سے ملزمان کی گرفتاری پر پولیس ٹیمز کو شاباش دی