ڈیرہ اسماعیل خان چہکان کے قریب موٹرکاراور مزدا ٹرک میں تصادم4 افرادجاں بحق23سے زائد زخمی

باغی ٹی وی ،ڈیرہ اسماعیل خان(احمد نواز مغل کی رپورٹ ) چہکان کے قریب موٹرکاراورمزداٹرک میں تصادم چارافرادجاں بحق23سے زائد زخمی
تفصیل کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان ٹانک روڈگرہ حیات کے قریب چہکان کے مقام پر ٹریفک کے المناک حادثے میں مزداٹرک اورموٹرکار میں سوارچار افرادجاں بحق جبکہ 23 افرادزخمی ہوگئے پولیس کے مطابق موٹرکارتیزرفتاری کی وجہ سے مزدورو ں سے بھرے ٹرک سے جاٹکرائی جس سے موقع پرچارافرادجاں بحق ہوگئے جن میں ایک خاتون ایک بچی دومردجاں بحق ہوئے ہیں واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122نے جائے حادثہ پر پہنچ کر زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ منتقل کردیا گیاجہاں ان کا علاج جاری ہےڈیرہ اسماعیل خان ٹانک روڈ پر آئے روز جان لیوا حادثات رونماہوتے ہیں جن میں متعددافراد زندگی کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ متعددافرادمعذوری کی زندگی گزاررہے ہیں

Leave a reply