آئی سی سی نے افغانستان میں تحقیقات دوبارہ شروع کرنے کی اجازت دے دی

0
107

بین الاقوامی فوجداری عدالت (آئی سی سی) کے ججوں نے پیر کے روز پراسیکیوٹر کریم خان کو افغانستان میں ہونے والے مظالم کی تحقیقات دوبارہ شروع کرنے کی اجازت دے دی ہے۔

باغی ٹی وی : افغانستان میں جنگی جرائم کی تحقیقات گذشتہ دوسال سے تعطل کا شکار ہے آئی سی سی کی جانب سے شائع کردہ فیصلے کے مطابق ججوں نے قرار دیا ہے کہ کابل فی الحال اپنے وعدے کے مطابق آئی سی سی کے دائرہ اختیار میں آنے والے مبیّنہ جرائم کی حقیقی تحقیقات نہیں کر رہا ہے لہٰذا تحقیقات کو آگے بڑھایا جانا چاہیے۔

گذشتہ سال اگست میں، طالبان کی حکمرانی کے آغاز کے وقت افغانستان میں جرائم کی تحقیقات کرنے والے پراسیکیوٹر کریم خان نے تحقیقات دوبارہ شروع کرانے کی استدعا کی تھی-

انہوں نے عالمی عدالت کے ججوں پر زور دیا تھا کہ وہ تحقیقات کو آگے بڑھانے کی اجازت دیں انہوں نے خبردار کیا تھا کہ افغانستان میں جنگی جرائم اور انسانیت مخالف جرائم کا سلسلہ جاری ہے۔

ایران کیساتھ جوہری معاہدےکی بحالی کی ناکامی پر وقتِ ضرورت فوجی آپشن زیرِغورہے،امریکی ایلچی

گذشتہ سال ستمبر میں کریم خان کا کہنا تھا کہ وہ طالبان اور داعش کے عسکریت پسندوں کے جرائم کی تحقیقات دوبارہ شروع کرنا چاہتے ہیں استغاثہ امریکی افواج اور افغان حکومت کے فوجیوں کی جانب سے مشتبہ جنگی جرائم کی تحقیقات کو’’عدم ترجیح‘‘ دے سکتا ہے۔

Leave a reply