ڈی آئی خان : ڈیرہ و ٹانک سول سوسائٹی ایکشن کمیٹی نے2023 کی مردم شماری کو مسترد کردیا

ڈیرہ اسماعیل خان،باغی ٹی وی(احمدنواز مغل)ڈیرہ و ٹانک سول سوسائٹی ایکشن کمیٹی کے زیر اہتمام مفتی محمود لائبریری ہال میں منعقدہ آل پارٹیز کانفرنس نے متفقہ قرارداد کی منظوری دیتے ہوئے مردم شماری 2023 مسترد کر دی۔قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ وفاقی و صوبائی حکومتیں،وفاقی شماریاتی بیورو اورڈیرہ و ٹانک کی ضلعی انتظامیہ مردم شماری دوبارہ کرواکر تحفظات دور کرنے کی خاطر خامیاں،کوتاہیاں،کمزوریاں اور غفلت و چشم پوشی کا ازالہ کرنے سمیت انکار کرنے والے لاکھوں افراد کو بھی شمار کیا جائے۔14 مئی کو احتجاجی کیمپ لگانے اور ریلی نکالنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔آل پارٹیز کانفرنس میں ڈیرہ و ٹانک کی سیاسی،مذہبی،سماجی،تجارتی ،ادبی،مزدور اوردیگر ٹریڈ یونینز پی پی پی،جمعیت علمائے اسلام،پی ٹی آئی،تحریک لبیک،تحریک منہاج القرآن،عوامی تحریک، جماعت اسلامی،مسلم لیگ ن،شیعہ علما کونسل،سرائیکستان تحریک،نیشنل لیبر فیڈریشن،چنگ چی رکشا یونین،مروت اتحاد ٹانک،بلوچ اتحاد،انجمناساتذہ پاکستان،آل ٹیچرز ایسوسی ایشن،آل کلرکس ایسوسی ایشن،ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن،ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن،سرائیکی اسٹوڈنٹس موومنٹ،سرائیکی یوتھ پارلیمنٹ،انجمن ترقی پسند مصنفین،ارباب دانش فورم،ادب زار فورم ،اعوان کمیونٹی کے نمائندگان،سابق ارکان اسمبلی،تحصیل ، محلہ و دیہہ کونسلوں کے چیئرمین اور دیگر نے شرکت کی۔ جن میں فتح اللہ میاں خیل،مظہر جمیل علی زئی،احمد کریم کنڈی،احتشام جاوید اکبر،احسان اللہ میاں خیل،قی ضار خان میاں خیل،علامہ محمد رمضان توقیر،سہیل احمد اعظمی،کفیل احمد نظامی، ڈاکٹر اقبال لغاری،فدا حسین بلوچ،جمال احمد مرزا،نعمان ایڈوکیٹ،منظر مسعود خٹک،سید حفیظ اللہ گیلانی،احسان بلوچ،ثنا اللہ شمیم ایڈوکیٹ، یعقوب بابڑ،خالد اعوان، ملک رضوان اعوان،ہدایت اللہ گنڈاپور،ملک فرحان دھپ، ملک خضر حیات،فلک شیر بلوچ،عبد المتین بابڑ،امان اللہ مروت،ملک امیر،رمضان شوری،چودھری اشفاق ایڈوکیٹ،اسماعیل بلوچ،زاہد محب اللہ ایڈوکیٹ،روشن ضمیر ایڈوکیٹ، محمد اسلم اعوان، اسد جان،محمد عقیل ڈمرہ، گل زار احمد،سعید اللہ مروت،محمد عرفان مغل، محمد ریحان،ابوالمعظم ترابی،خرم کٹی خیل،نصرت گنڈاپور،عمردراز،بلال کاشف،علی مروت،ڈاکٹر ملک انعام اللہ،قیصر انور،وجیہ الزماں فقیر،صداقت درانی،عرفان اللہ اور دیگر شریک تھے۔قبل ازیں ایکشن کمیٹی سربراہ سابق رکن قومی اسمبلی داور خان کنڈی نے شرکا کو خوش آمدید کہتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا اور اختتام پر آئندہ کے لائحہ عمل کے حوالے سے کہا کہ کل جماعتی کانفرنس میں پیش کردہ آرا،تجاویز اور مشوروں پر غور و خوض کر کے جامع لائحہ عمل مرتب کیا جائے گا اور اسے عملی جامہ پہنانے کے لیے سول سوسائٹی کی پوری پوری رہ نمائی اور مدد و معاونت حاصل کی جائے گی۔اس موقع پر قراداد پر تمام نمائندوں نے دستخط کیے جب کہ دستخطی مہم میں تمام شرکا نے بھرپور حصہ لیا۔داور خان نے اعلان کیا کہ14مئی کو اے پی سی کے پہلے قدم کے طور پر احتجاجی ریلی نکالی جائے گی اور کیمپ بھی لگایا جائے گا۔تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے قاری سراج الدین نے کیا اور نعت خوانی کی سعادت رضوان نے حاصل کی۔

Leave a reply