ڈیرہ اسماعیل خان ائیرپورٹ کی بندش کیوں؟ معاملہ سینیٹ میں اٹھا دیا گیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی زیرصدارت سینیٹ کا اجلاس ہوا
وزارت خزانہ نے سینیٹ میں تحریری جواب جمع کروا دیا ،جواب میں کہا گیا کہ این ایف سی ایوارڈ کو اتفاق اور اراکین کی باہمی رضا مندی سے ختم کر دیا گیا حکومت نئے ایوارڈ کو حتمی صورت دینے کے لیے سہولت فراہم کر رہی ہے
ڈیرہ اسماعیل خان ائیرپورٹ کی بندش سے متعلق توجہ دلاؤ نوٹس ایوان میں پیش کر دیا گیا توجہ دلاؤ نوٹس سینیٹر دوست محمد خان نے پیش کیا .دوست محمد خان نے کہا کہ ڈی آئی خان ائیر پورٹ بند ہونے کے باعث مسائل کا سامنا ہے، علی محمد خان نے کہا کہ ڈی آئی خان ائیرپورٹ کو جلد از جلد اوپن کیا جائے گا،ڈی آئی خان ائیرپورٹ کھولنےسے متعلق کوئی تاریخ نہیں دے سکتے،چیئرمین نے سینیٹ وزیر مملکت کو ایک ماہ میں ایوان میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی .
واضح رہے کہ ڈیرہ اسماعیل خان کا ایئرپورٹ عرصہ دراز سے غیر فعال ہےاگر یہ ائیرپورٹ بحال کیا جائے تو ضلع ٹانک ۔وزیرستان ۔ بنوں ۔ لکی مروت ۔ کے علاوہ پنجاب کے اضلاع بھکر ۔ تھونسہ ۔ بلوچستان کے اضلع ژوب تک عوام مستفید ہوسکتے ہے.
ندیم بابر کو ہٹانا نہیں بلکہ عمران خان کے ساتھ جیل میں ڈالنا چاہئے، مریم اورنگزیب
ن لیگ بڑی سیاسی جماعت لیکن بچوں کے حوالہ، دھینگا مشتی چھوڑیں اور آگے بڑھیں، وفاقی وزیر کا مشورہ
مجھے کیوں نکالا…..کس کس جماعت کو پی ڈی ایم سے نکال دیا گیا؟
سینیٹ اجلاس ،پہلے خطاب میں یوسف رضا گیلانی کا حکومت کا ساتھ دینے کا اعلان،مولانا، مریم پریشان
سینیٹ میں خفیہ کیمرے لگنے پر چیئرمین سینیٹ کا بڑا اعلان،ن لیگ کے مطالبے پر پی پی کا ہنگامہ
آپ ایوان کا ماحول ٹھیک کرائیں، زبان ہمارے پاس بھی ہے،سینیٹ میں گرما گرمی
چیئرمین سینیٹ الیکشن کیخلاف انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت کے دوران عدالت کے اہم ریمارکس