وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں دن دھاڑے چوریاں ہونے لگی جبکہ اسلام آباد پولیس جرائم روکنے میں مکمل ناکام نظر آرہی ہے.
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ڈاکو ایک موبائل شاپ سے اسلحہ کے زور پر دن دھاڑے ڈکیتی کررہا ہے ایک صارف عقیل احمد نے یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ: اسلام آباد میں دن دھاڑے ڈکیتیاں ہورہی ہیں، پولیس کسانوں پر تشدد اور پی ٹی آئی کا احتجاج روکنے کیلئے 7 کروڑ کے آنسو گیس شیلز منگوا رہی ہے، اسلام آباد پولیس برائے مہربانی بتادے کہ جس عوام کے پیسے سے آپ کی تنخواہ آتی ہے اس عوام کا دفاع یعنی تحفظ کس نے کرنا ہے.
اسلام آباد میں دن دھاڑے ڈکیتیاں ہورہی ہیں، پولیس کسانوں پر تشدد اور پی ٹی آئی کا احتجاج روکنے کیلئے 7 کروڑ کے آنسو گیس شیلز منگوا رہی ہے، اسلام آباد پولیس برائے مہربانی بتادے کہ جس عوام کے پیسے سے آپ کی تنخواہ آتی ہے اس عوام کا ڈیفنس کس نے کرنا ہے، @ICT_Police @dcislamabad pic.twitter.com/0OATNbCCpv
— Aqeel Ahmed (@aqeelehmedd) September 29, 2022
تاہم اس حوالے سے اسلام آباد پولیس نے تاحال کوئی ردعمل نہیں دیا ہے لیکن اسلام آباد کے شہری روز بروز دن دھاڑے بڑھتی ہوئی ڈکیتیوں سے کافی پریشان اور خوف زدہ ہیں. ایک شہری نے باغی ٹی وی اسلام آباد کو بتایا کہ اس صورتحال میں ہم بہت پریشان اور شدید کوفت ہیں جہاں ایک طرف آئے روز قتل کی واردات سامنے آرہی ہیں تو دوسری طرف چوریوں اور دن کی روشنی میں ڈکیتیوں کی وارداتوں سے لگتا ہے کہ اسلام آباد پولیس جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مکمل ناکام ہوچکی ہے.
مزید یہ بھی پڑھیں: سارہ انعام قتل کیس،ملزم شاہنواز عدالت پیش،مزید جسمانی ریمانڈ منظور
سزا کے خلاف اپیلوں پر سماعت،مریم نواز عدالت پہنچ گئیں
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین 30 ستمبر کو ہو گا. ترجمان اوگرا
خیال رہے کہ گزشتہ روز وفاق دارلحکومت اسلام آباد تھانہ کورال کی حدود میں بوری بند لاش برآمد ہوئی تھی سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جھاڑیوں میں ایک بوری میں انسان نما چیز پڑی ہوئی ہے تاہم یہ ویڈیو شیئر کرنے والے صحافی علی عمران عباس نے دعوی کیا تھا کہ اس بوری میں ایک انسان کی لاش ہے. واضح رہے کہ اسلام آباد میں بوری بند لاش کا معاملہ پہلی بار سامنے نہیںآیا تھا جبکہ اس سے قبل بھی ایک لڑکی کی بوری بند لاش ملی تھی. اور اس خاتون کی تشدد زدہ بوری بند لاش کچرے سے برآمد کی گئی تھی دوسری جانب باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں جرائم میں کمی نہ آسکی ہے اور آئے روز چوری، ڈکیتی، قتل کی وارداتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، اب تو کراچی کی جگہ اسلام آباد سے بوری بند لاشیں ملنا شروع ہو گئی.