کورونا سے نمٹنے والے ہسپتال کا ڈائریکٹر اغوا، ڈاکٹرز نےاحتجاجاً کام چھوڑ دیا،مریضوں کی جان خطرے میں‌

0
30

ہیٹی :کورونا سے نمٹنے والے ہسپتال کا ڈائریکٹر اغوا، ڈاکٹرز نے احتجاجاً کام چھوڑ دیا،مریضوں کی جان خطرے میں‌ ،اطلاعات ک مطابق کیریبین ملک ہیٹی میں کورونا وائرس کے مریضوں کا علاج کرنے والے اسپتال کے ڈائریکٹر کو اغوا کرلیا گیا جس کے بعد اسپتال کے عملے نے احتجاجاً کام بند کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ہیٹی میں کورونا وائرس کے کیسزکے دوران گینگز کی سرگرمیاں بھی تیزی سے بڑھ رہی ہیں اور جرائم پیشہ افراد نے ایک بڑے اسپتال کے ڈائریکٹر کو تاوان کے لیے اغوا کرلیا۔اسپتال کے ڈائریکٹر کے اغوا کے بعد اسپتال کا عملہ احتجاج پر چلا گیا اور مریضوں کا علاج کرنے سے انکار کردیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سرجن ڈاکٹر جیری بیٹر کو گھر سے اسپتال جاتے وقت اغوا کیا گیا جس کی اطلاع ملنے پر اسپتال کا عملا باہر آگیا اور ڈاکٹر سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے بازیابی کا مطالبہ کیا۔اسپتال کے عملے کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کی وبا کے دوران اسپتال کے ڈاکٹر کا اغوا ہونا غیر معمولی ہے، اسپتال کے ڈائریکٹر غیر مشروط طور پر فوری بازیاب کرایا جائے۔

Leave a reply