اسلام آباد: انتخابی اصلاحات پر تبادلہ خیال اور کچھ راز کی بات :ڈاکٹر بابر اعوان کی چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات اطلاعات کے مطابق آج وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان نے الیکشن کمیشن کا دورہ کیا اور چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ سے اہم ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں انتخابی اصلاحات کا معاملہ زیر غور آیا۔
ذرائع کے مطابق پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں انتخابی اصلاحات سے متعلق قانون سازی پر بھی بات چیت کی گئی۔
مشیر برائے پارلیمانی امور کا کہنا تھا کہ حکومت الیکشن ریفارمز پر سنجیدگی سے کام کر رہی ہے، معاملے پر تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیا جائے گا۔
دوسری طرف معتبرذرائع نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ اس دوران پی ٹی آئی کے دو وزرا اورچیف الیکشن کمشنر کےدرمیان ہونے والی ہوائی لڑائی کے حوالے سے بھی کچھ محتاط گفتگوکی گئی
یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اس دوران یہ طئے پایا کہ ایک مرتبہ توان وزرا کو الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہونا پڑے گا پھر بعا ازان افہام وتفہیم کا کوئی نہ کوئی راستہ بھی نکل آئے گا
ادھر دوسری طرف پاکستان کے اپویشن لیڈرمیاں شہبازشریف نے کہا کہعمران خان مشکل وقت میں اپنے 2 وزرا کوبچانے کے لیے خود میدان میں آگئے ہیں
یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ شہبازشریف نے اس حوالے سے ایک ٹویٹ بھی کیا ہے جس میں کہا گیا ہےکہ الیکشن کمیشن کے ساتھ جھگڑے میں ملوث دووفاقی وزرا کو اس وقت سخت پریشانی کا سامنا ہے
شہبازشریف نے اس موقع پر کہا ہے کہ ان کے علم میں یہ بات آئی ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے اس موقع پر اپنی کابینہ کوہدایت کی ہے کہ وہ اس سارے معاملے میں اپنے وزیرساتھیوں کے ساتھ کھڑے ہوں