ضلعی انتظامیہ محرم الحرام میں عزاداروں کو بہترین سہولیات کی فراہمی کیلئے متحرک ہوگئی ڈپٹی کمشنر ظہیر عباس شیرازی نے 100 فیصد انتظامات یقینی بنانے کے لئے اسسٹنٹ کمشنرز اور ضلعی افسران کو فیلڈ میں رہنے کی ہدایت کردی ہے-

ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او محمد علی وسیم نے انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے 6 محرم الحرام کے مرکزی جلوس کے روٹ کا معائنہ کیا ممبران امن کمیٹی و پولیس افسران بھی ہمراہ تھے-ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او نے روٹ کے اطراف سیکیورٹی،صفائی،تجاوزات ہٹانے کے کام کا تفصیلی جائزہ لیا-اور جلوس کے روٹ کے مقام آغاز سے مقام اختتام تک سیکیورٹی کیمروں کی تنصیب سمیت دیگر امور چیک کئے-ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر کہا کہ ضلعی انتظامیہ کی طرف سے محرم الحرام کے حوالہ سے پلان تشکیل دیدیا گیا ہے تمام افسران کی چھٹیاں منسوخ کرکے اسٹیشن پر رہنے کی ہدایت کردی گئی-محکمہ صحت،ریسکیو 1122,سول ڈیفینس اہلکاروں کی جلوسوں کے ساتھ اور امام بارگاہوں پر خصوصی ڈیوٹیاں لگائی گئیں ہیں-

انہوں نے کہا کہ مجالس اور جلوسوں کے مقامات پر کورونا ویکسینیشن کیمپس لگائے جائینگے-منتظمین جلوس اور مجالس کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں-ڈی پی او محمد علی وسیم نے کہا کہ 06 محرم الحرام کے مرکزی جلوس کےلئے سیکیورٹی پلان ترتیب دے دیا گیا ہے جلوس کی سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے نگرانی بھی کی جائیگی-

Shares: