راولپنڈی میں ضلعی انتظامیہ کی کارروائی 1300 سے زائد سرکاری آٹے کے تھیلے برآمد
راولپنڈی میں ضلعی انتظامیہ کی کارروائی 1300 سے زائد سرکاری آٹے کے تھیلے برآمد
راولپنڈی میں ضلعی انتظامیہ کی کارروائی 1300 سے زائد سرکاری آٹے کے تھیلے برآمد ہوئے ہیں جبکہ ضلعی انتظامیہ نے ذخیرہ اندوزوں کےخلاف کارروائی کرتے ہوئے سرکاری آٹے کے تھیلے قبضے میں لے لیے ہیں انتظامیہ کےمطابق کارروائی میں 1356 آٹے کے تھیلے قبضے میں لیے گئے ہیں جب کہ گودام میں 13 فلورملزکے 20 ہزارخالی بیگ بھی نکلے۔
حکام کا کہنا ہے کہ سرکاری آٹا راولپنڈی کے مختلف سیل پوائنٹس سے خریدا گیا تھا، اس معاملے میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار بھی کیا گیاہے۔ یاد رہے کہ دوسری جانب اس سے قبل اگرچہ حکومت خیبرپختونخوا نے صوبے میں آٹے کے بحران کا ذمہ دار حکومت سندھ کو قرار دیا تھا لیکن مقامی تاجر اس الزام سے متفق نہیں تھے اور اصرار کرتے ہوئے کہا کہ بحران کا اصل ذمے دار پنجاب ہے اور جیسے ہی حکومت پنجاب گندم کی بین الصوبائی نقل و حرکت پر پابندی واپس لے گی تو آٹے کی قیمت معمول پر آ جائے گی۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
پاکستان کو درپیش چیلنج سے نکال کر اپنے پاﺅں پر کھڑا کریں گے۔ وزیر اعظم
قیادت کرنے سے ہی آتی ہے کوئی نیچرل یا پیدائشی کپتان نہیں ہوتا. وسیم اکرم
عدالت نے معروف قانون دان لطیف آفریدی کے قتل کے ملزم کا جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا
مس ایل سلواڈور کی مقابلہ حسن میں بٹ کوائن والے لباس میں شرکت
حافظ نعیم الرحمٰن الیکشن کمیشن پر الزامات نہ لگائیں،صوبائی الیکشن کمشنر
ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق 11 جنوری کو خیبر پختونخوا کے وزیر خوراک محمد عاطف نے دعویٰ کیا تھا کہ سندھ حکومت کی جانب سے گندم کی سپورٹ پرائس، حکومت پنجاب کی جانب سے اعلان کردہ مقررہ رقم سے زیادہ مقرر کیے جانے کی وجہ سے صوبے میں آٹے کی قیمت میں اضافہ ہوا۔ جبکہ خیبر پختونخوا میں آٹے کے ڈیلرز نے وزیر خوراک کے اس دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ صوبے میں آٹے کی قیمت میں اضافے کے معاملے کا سندھ کی جانب سے مقرر کردہ گندم کی امدادی قیمت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔