لاہور 02جولائی:ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راجن پور محمد خلیل ناز کا ڈسٹرکٹ جیل راجن پور کا دورہ۔

سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل راجن پور عبدالصبور سکھیرا بھی اس موقع پر موجود تھے۔ جیل کے کچن میں اسیران کو دیا جانے والا کھانا چیک کیا اور کھانے کے معیار کی تعریف کی۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج. ہسپتال کا وزٹ کیا اور قیدی مریضوں کی خیریت دریافت کی۔محمد خلیل ناز.جیل انتظامیہ کی جانب سے مقید اسیران کو فراہم کی جانے والی سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا۔سیشن جج.اسیران کے مسائل سنے اور کسی قیدی کی جانب سے کوئی شکایت درج نہ کرائی گئی۔محمد خلیل ناز. معمولی نوعیت کے مقدمات میں گرفتار 05اسیران کو رہا کرنے کا حکم صادر فرمایا۔

Shares: