ضلع خیبر میں پہاڑی تودہ گرنے سے 3 مزدور جاں بحق، ایک زخمی ہوگیا
خیبرپختونخوا کے ضلع خیبر کی تحصیل جمرود سورکمر میں پہاڑی تودہ گرنے سے 3 مزدور جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔ جبکہ جمرود کے علاقے سور کمر میں مزدور پہاڑ پر کام کررہے تھے کہ اچانک تودہ گرگیا جس کے نتیجے میں کام کرنے والے مزدور ملبے تلے دب گئے۔

اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 نے آپریشن شروع کرکے ملبے سے تین مزدوروں کو زخمی حالت میں نکال کر اسپتال منتقل کیا لیکن دو مزدور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے۔ علاوہ ازیں ایک مزدور ملبے تلے دب کو موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا، جس کی لاش کو نکالنے کیلئے ریسکیو آپریشن کیا گیا۔ حادثے میں دو ڈمپر اور ایک ایکسی ویٹر کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں؛
عورت مارچ کے انعقاد میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی جائے گی،پنجاب حکومت
قانون کی حکمرانی کی بھاشن دینے والے آج عدالتی احکامات کی دھجیاں اڑا رہے ہیں،شرجیل میمن
میئر کراچی کیلئے مقابلہ دلچسپ، پیپلزپارٹی اور جماعت اسلامی کی نشستیں برابر ہوگئیں
مکیش امبانی کے ڈرائیورز کی تنخواہ کتنی؟ جان کردنگ رہ جائیں
سعود ی عرب :بچوں سے زیادتی کے مجرم سمیت 2 ملزمان کو سزائے موت

اس سے قبل صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع بونیر میں سنگ مرمر کے کان میں پہاڑی تودہ گرنے سے چھ افراد ہلاک جبکہ تین زخمی ہوئے تھے جبکہ پولیس افسر بتایا تھا کہ بونیر کے صدر مقام ڈگر سے کوئی چودہ کلومیٹر دور بمپوہا کے علاقے جوڑ میں سنگ مرمر کے کان میں اس وقت ایک پہاڑی تودہ گرا جب مزدور کام ختم کر کے شام کے وقت چُھٹی کرچکے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ واقعہ کے دوران وہاں پر صرف دس افراد موجود تھے۔

اہلکار کا کہنا تھا کہ تودہ گرنے کے نتیجہ میں چھ افراد ہلاک جبکہ تین زخمی ہوئے۔ پولیس افسر کے مطابق، ہلاک ہونے والوں میں دو کان کے مالک ایک ڈرائیور اور ایک مُنشی شامل ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ تودہ کے ملبے تلے آنے سے تین ٹرک اور ایک جیپ بھی تباہ ہوگئی البتہ واقعہ کے وقت ٹرکوں اور جیپ میں کوئی شخص موجود نہیں تھا۔

Shares: