(‌ًمینا وال شنواری ، خیبر پختونخوا ) ضلع خیبر طورخم شہید موڑ پہ خوگہ خیل قوم کے عوام کا این ایل سی اور ایف بی آر حکام کے خلاف احتجاجی دھرنا جاری ہے

تفصیلات کے مطابق ضلع خیبر طورخم شہید موڑ پر خوگہ خیل قوم کے عوام کا ایف بی آر اور این ایل سی حکام کے خلاف احتجاجی دھرنا جاری رہے طورخم میں خوگہ خیل قوم کے سے تعلق رکھنے والے پیپلز پارٹی کے سینٸر رھنما شاہ رخمان شینواری نے کہا طورخم بارڈر پر این ایل سی اور ایف بی آر حکام ان کے ساتھ ٹرمینل کے لئے زمین دینے کے لئے جون 2015کے معاہدے کے خلاف ورزی کر رہے ہیں

ان کو 300کنال کی زمین دی گئی ہیں جبکہ ایف بی آر حکام دیگر زمینوں پر ناجائز تعمیراتی کام شروع کر دیا گیا ہیں اور ان کے ساتھ کی گئی معاہدے کی خلاف ورزی کر رہے ہیں برکت شینواری خوگہ خیل نے کہا کہ سالانہ قوم خوگہ خیل کے لیز کی رقم میں اضافہ کیا ساڑے 24فیصد اضافہ کیا جائے. این ایل سی حکام طورخم امپورٹ ٹرمینل کو خالی کر دی جائے. طورخم بارڈر پر خوگہ خیل قوم کے زمین کی حد براری کی جائے اور طورخم بارڈر پر تمام معاملات میں قوم کو اعتماد میں لیا جائے. طورخم بارڈر پر احتجاجی مظاہرہ کے موقع پر برکت اللہ شینواری نے کہا کہ خوگہ خیل قوم کے تمام مطالبات تسلیم ہونے تک پر امن احتجاج دھرنا جاری رہے گا.

Shares: