اسلام آباد(تاریخ31رات 12بجے)وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری سے عزیز خان رہنما پاکستان تحریک انصاف، حمزہ رشید کوآرڈینیٹر سوشل میڈیا ٹیم ڈسٹرکٹ اوکاڑہ، ملک عمران جھجھ ممبر سوشل میڈیا ٹیم اوکاڑہ، شہزاد روشن گیلانی سینئر صحافی، اور قومی نوجوان و فخر اوکاڑہ "فیصل شہزاد” کا انکے آفس میں ملاقات
تفصیلات کے مطابق فیصل شہزاد تحصیل دیپالپور (ضلع اوکاڑہ) جس نے اپنی مہارت سے ڈرون طیارہ تیار کیا ہے پاکستان تحریک انصاف ضلع اوکاڑہ کے وفد کے ہمراہ فیصل شہزاد کی ایجاد کردہ ڈرون طیارے کو وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی نے غور کے ساتھ دیکھا وفاقی وزیر نے فیصل شہزاد کے کام کو سراہتے ہوئے کہا کہ سائنس و ٹیکنالوجی وزارت آپ کے ساتھ ہر ممکن تعاون کیلئے تیار ہے
ایسے نوجوان ہمارے قوم کے اثاثہ ہیں ہماری ہر تعاون آپ کے ساتھ ہیں ہم وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی کے مشکور ہے کہ انہوں نے اوکاڑہ کے نوجوان فیصل شہزاد کے ساتھ ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی، عزیز خان رہنما پی ٹی آئی وزیراعظم عمران خان کی منشور کے تحت ہم نوجوانوں کو آگے بڑھانے میں ہر ممکن تعاون کریں گے، وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی
نوجوان ہماری پارٹی کا اثاثہ ہیں اور انکی قربانیاں قابل ستائش ہیں انشاللہ وہ وقت دور نہیں جب ملک وزیراعظم کی قیادت میں ایک فلاحی ریاست بنے گا قوم سے کیے ہوئے تمام وعدے پورے کرنے کے لیے پوری محنت اور لگن سے کام کر رہے ہیں انشاللہ جلد ملک میں مہنگائی پر قابو پا لیا جائیں گا اور قوم کو اچھی خوشخبریاں ملیں گی،وفاقی وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری