پنجاب حکومت کو غیر مسلموں کے طلاق سرٹیفکیٹ سے متعلق 90 روز میں رولز بنانےکا حکم

لاہور ہائی کورٹ نے غیرمسلم خاتون کی طلاق کے بعد والد کے نام سے شناختی کارڈ کے اجراء کی درخواست پر فیصلہ دے دیا، عدالت نے پنجاب حکومت کو غیر مسلموں کے طلاق سرٹیفکیٹ سے متعلق 90 روز میں رولز بنانےکی ہدایت کر دی۔جسٹس طارق سلیم نے شمائلہ شریف نامی خاتون کی درخواست پر فیصلہ جاری کیا۔

وزیراعلیٰ سندھ کا حافظ نعیم کو فون،یقین دہانی کروا دی

درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ یونین کونسل غیر مسلموں کو طلاق سرٹیفکیٹ جاری نہیں کرتی جب کہ یونین کونسل کے طلاق سرٹیفکیٹ کے بغیر نادرا شناختی کارڈ میں تبدیلی نہیں کرتا۔

حکومت اپریل میں الیکشن کرانے پر مجبور ہو جائے گی،عمران خان

عدالت نےقرار دیا کہ مسیحی برادری کی جانب سے یونین کونسلز کے سرٹیفکیٹ جاری نہ ہونےکی شکایات آرہی ہیں، پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ کے تحت رولز کا اجراء ضروری ہے، رولز بنائےجانے تک نادرا رجسٹریشن پالیسی کے تحت سہولت فراہم کرے۔

دوران تفتیش گرفتار مبینہ دہشتگردوں نے اہم حقائق سے پردہ اٹھا دیا

جسٹس طارق سلیم نے ہدایت کی کہ پنجاب حکومت 90 دن میں ضروری رولزبنائے۔عدالت نے درخواست گزارکو شناختی کارڈکےلیے دوبارہ نادراسے رجوع کرنےکی ہدایت کردی۔

پاکستان روس بین الحکومتی کمیشن برائے تجارت،تکنیکی تعاون کا آٹھواں اجلاس شروع

Comments are closed.