اداکارہ نادیہ خان جنہوں نے کیرئیر کے آغاز میں ایسے کردار کئے کہ جن سے انہیں بے حد شہرت ملی ، نادیہ خان پاکستان کی بہترین پروگرام میزبانوں میں بھی شمار ہوتی ہیں. انہوں نے مارننگ شوز کو نئے انداز سے متعارف کروایا. نادیہ خان نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا ہے جس میں انہوں نے مختلف سوالوں کے جواب دئیے ان سے جب طلاق ہونے کی وجوہات پر بات کی گئی تو انہوں نے کہا کہ ماضی میں تو لڑکی اور لڑکے کا ملنا اور بات کرنا ہی بہت مشکل ہوتا تھا لیکن آج آسانیاں پیدا ہو گئی ہیں. جو جس کے مرضی ساتھ رابطہ کسی بھی وقت کر لیتا ہے، آج مردوں کے پاس اپارٹمنس پیسہ سب کچھ ہے لہذا ان کو کوئی دقت نہیںہوتی کسی لڑکے کو ڈیٹ کرنے میں . انہوں نے کہا کہ مجھے ایسے مرد بہت برے
لگتےہیں جو بیویوں کی موجودگی میں باہر کی لڑکیوں سے چکر چلاتے ہیں، وہ اپنی بیویوں اور گرل فرینڈز دونوں کو دھوکہ دے رہے ہوتے ہیں . انہوں نے کہا کہ آج ماضی کی نسبت طلاقوں کی شرح اس لئے زیادہ ہے کیونکہ معاشرے میںبے راہ روی بہت زیادہ بڑھ چکی ہے. نادیہ خان نے مزید کہا کہ وہ خواتین بھی اچھا نہیںکرتیں جو شادی شدہ مردوں کے ساتھ دوستیاں کرتی ہیں . میری خود ایسی دوستیں ہیں جن کی شادی شدہ مردوںکے ساتھ دوستیاں ہیںجو کہ غلط بات ہے .