کامیڈین شفاعت علی کی حال ہی میں کی گئی ٹویٹ پرترجمان پنجاب حکومت عثمان سعید بسراکا کہنا ہے کہ اس دماغی "گنگال نقال” کی گفتگو ملاحظہ ہو یہ دونوں کل تک لفظ "میراثی” کے خلاف اخلاقیات کے بھونڈے لیکچرار تھے-
باغی ٹی وی : ترجمان پنجاب حکومت اور کامیڈین شفاعت علی کی سوشل میڈیا پر تکرار پچھلے ہفتے سے جاری ہے اس تکرار کا آغاز اس وقت ہوا جب 11 جون کو مسلم لیگ ن کے صدر اور قائد حزب اختلاف میاں محمد شہباز شریف کے کورونا کا ٹیسٹ مثبت آنے پر شفات علی نے ان کے لئے ٹویٹر پر دعائیہ پیغام جاری کیا تھا-
اداکار کے دعائیہ ٹویٹ کے جواب میں ترجمان حکومت پنجاب عثمان سعید بسرا نے طنزکرتے ہوئے لکھا تھا کہ میراثی ہمیشہ میراثی رہے گا-
عثمان سعید بسرا کی اس ٹویٹ کے بعد معروف شخصیات نے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا اور اس ٹویٹ کی وضاحت کرنے کے ساتھ معافی مانگنے کا بھی مطالبہ کی-
اس دماغی "گنگال نقال" کی گفتگو ملاحضہ ہو یہ دونوں کل تک لفظ "میراثی" کے خلاف اخلاقیات کے بھونڈے لیکچرار تھے
انسان جس بھی لبادے میں چھپ جائے اپنی اصل کو کسی طور چھپا نہیں سکتا
نقال تو چند ٹکوں کی خاطر اپنی نقالی کا فن بیچنے کو تیار پھر یہاں تو خریدار بھی ایون فیل والے
بول نقال بول https://t.co/q6rRIpMCBb— Usman Saeed Basra (@usmansaeedbasra) June 15, 2020
لیکن حال ہی میں پھر سعید بسرا نے اداکار شفاعت کو ایک بار سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر طنز کا نشانہ بناتے ہوئے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ اس دماغی "گنگال نقال” کی گفتگو ملاحضہ ہو یہ دونوں کل تک لفظ "میراثی” کے خلاف اخلاقیات کے بھونڈے لیکچرار تھے
انسان جس بھی لبادے میں چھپ جائے اپنی اصل کو کسی طور چھپا نہیں سکتا-
سعید بسرا کا کہنا تھا کہ نقال تو چند ٹکوں کی خاطر اپنی نقالی کا فن بیچنے کو تیار پھر یہاں تو خریدار بھی ایون فیل والے-
میراثی ہمیشہ میراثی ہی رہے گا ترجمان پنجاب حکومت عثمان سعید بسرا کا معروف کامیڈین اداکار پر طنز
ترجمان پنجاب حکومت عثمان سعید بسرا کے طنزیہ ٹویٹ پر علی ظفر کا کرارا جواب
ترجمان حکومت پنجاب کا کامیڈین اداکارکو میراثی کہنے پر جرنلسٹ مدیحہ عابد اور عمر قریشی کا شدید ردعمل