دو دن میں تین افراد کا ناشتہ، 99 کپ چائے ،25 کپ کافی اور بل ڈیڑھ لاکھ کا

0
49

سرکاری دفاتر میں کرپشن کی انتہا ہو گئی، دو دن کے چائے ناشتہ کا بل ڈیڑھ لاکھ بنا تو افسران نے بل پر دستخط کرنے کی بجائے تحقیقات کا حکم دے دیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق دو دن کے نشاتہ کا بل ڈیڑھ لاکھ بننے کا واقعہ بھارت کی ناگپور ریونیورسٹی میں پیش آیا ہے جہاں تین افراد نے 2 روز میں ڈیڑھ لاکھ کا ناشتہ کا بل بنا کر بھیج دیا، یونیورسٹی کے وائس چانسلر نے بل دیکھ کر حیرانگی کا اظہار کیا اور دستخط کرنے کی بجائے تحقیقات کا حکم دے دیا.

بھارتی اخبار کا کہنا ہے کہ ناگپور یونیورسٹی میں بورڈ آف اسٹڈیز کا اجلاس ہوا، اجلاس میں یونیورسٹی کے نصاب کے حوالہ سے کچھ تجاویز پیش ہونی تھی ، اس بورڈ کے تین رکن ہیں جنہوں نے دو دن کے اجلاس کے بعد ڈیڑھ لاکھ کا صرف ناشتے کا بل بنا کر بھیجا ،بل کے مطابق جن پر بورڈ کے اراکین کے دستخط ہیں انہوں نے دو روز میں 99 کپ چائے اور 25 کپ کافی پی اور ناشتہ کیا، وائس چانسلر نے اس بل پر تحقیقات کا حکم دیا ہے.

واضح رہے کہ یہ کوئی پہلا واقعہ نہیں 2015 میں دہلی کے وزیراعلیٰ اور ان کے رفقاء نے ڈیڑھ سال میں سوا کروڑ کی چائے پی لی تھی،

Leave a reply