دو کشتیاں ٹکرا گئیں، سو سے زائد افراد ڈوب گئے

0
41

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق دو کشتیاں آپس میں ٹکرانے سے 100 سے زائد مسافر ڈوب گئے

واقعہ بھارت میں پیش آیا جہاں آسام میں نمتی گھاٹ کے قریب دو کشتیاں آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں کشتیوں میں سوار 100 سے زائد افراد ڈوب گئے، اطلاع پر ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچیں، 87 افراد کو زندہ نکال لیا گیا جبکہ 3 افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں، باقی افراد کی تلاش کا سلسلہ جاری ہے، بھارتی وزیراعظم مودی ،اپوزیشن رہنما راہل گاندھی نے واقعہ پر اظہار افسوس کیا ہے

کشتی میں بچے اور خواتین بھی سوار تھیں جو ڈوب گئیں، انکو نکال لیا گیا، دونوں کشتیاں مختلف سمت سے آ رہی تھیں ایک کشتی جورہاٹ کے نمتی گھاٹ سے مجولی آرہی تھی جبکہ دوسری کشتی مجولی سے جورہاٹ جارہی تھی۔ کشتیوں میں تقریباً 25 سے 30 بائیک بھی رکھی ہوئی تھیں جو ڈوب گئیں اور انکو نہیں نکالا جا سکا ،این ڈی آر ایف اور ایس ڈی آر ایف کی جانب سے رات بھی ریسکیو آپریشن جاری رہا، صبح پھر نئے سرے سے آپریشن شروع کر دیا گیا تا کہ باقی افراد کو تالش کیا جا سکے، کشتیاں ڈوبنے کے بعد ڈوبے افراد کو نکالنے کے لئے بھارتی نیوی نے بھی آپریشن میں حصہ لیا

مینار پاکستان، لڑکی سے دست درازی، 40 ملزمان کی عدالت پیشی

مینار پاکستان، لڑکی سے دست درازی،71 سالہ بزرگ بھی گرفتار

مینار پاکستان، لڑکی سے دست درازی، ایک اور ملزم کی ضمانت،شناخت پریڈ کب ہو گی؟

مینار پاکستان، لڑکی سے دست درازی کیس ، پولیس نے سب کی دوڑیں لگوا دیں

مینار پاکستان، لڑکی سے دست درازی، ملزم کی درخواست ضمانت پر عدالت نے سنایا فیصلہ

مینار پاکستان، لڑکی سے دست درازی، عائشہ اکرم نے کتنے ملزمان کی شناخت کر لی؟

مینار پاکستان، دست درازی،عائشہ اکرم نے کن ملزمان کی شناخت کی، نام سامنے آ گئے

کس نے بلایا، کس نے چھیڑا، کس نے نازیبا حرکات کیں، سب سامنے آ گئے

آسام ریاستی ضلع ڈیزاسٹر اتھارتی نے لاپتہ لوگوں کے بارے میں معلومات کے لیے فری ایمرجنسی نمبر جاری کیے ہیں۔ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے اس حادثے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ مسافروں کو بچانے کے لیے ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے اور میں ہر کسی کی حفاظت اور محفوظ ہونے کی دعا کرتا ہوں،آسام حکومت نے دو کشتیوں کے ٹکرانے کے واقعہ کی ریاستی سطح پر تحقیقات کا حکم دیا ہے

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نےآسام کے جورہاٹ میں برہم پتر دریا میں کشتی حادثے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔راہل گاندھی نے ٹویٹ کیا ، "آسام میں کشتی حادثے کے بارے میں افسوسناک خبر ملی ۔ میں متاثرین کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔ تفصیلی معلومات کا انتظار ہے اور امید ہے کہ اگلے چند گھنٹوں میں راحت اور بچاؤ کے ذریعہ مزید جانیں بچائی جا سکیں گی۔‘‘ انہوں نے کانگریس کارکنوں پر زور دیا کہ وہ ایک ٹیم کے طور پر کام کریں اور متاثرین کی ہر ممکن مدد کریں۔

Leave a reply