راہزنی اور چوری میں ملوث دو خطرناک گینگز بے نقاب

0
38

راہزنی اور چوری میں ملوث دو خطرناک گینگز بے نقاب

پشاور ڈی ایس پی ورسک سرکل اسحاق خان کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ مچنی گیٹ ابراہیم خان نے شہر کے نواحی اور پوش علاقہ تیرائی پایان میں موجودہ مسلح راہزن گروہ کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ گرفتار ملزمان میں سکندر، ارشداقبال، بیت اللہ اور انعام اللہ شامل ہیں اور ملزمان رکشہ کے ذریعے سواریوں کی روپ میں راہزنیاں کرنے میں ملوث ہیں.

ترجمان پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں ہمسایہ ملک افغانستان سے تعلق رکھنے والے بھی شامل ہیں جبکہ گرفتار دیگر ملزمان ضلع خیبر اور مچنی گیٹ کے نواحی علاقوں کے رہائشی ہیں اور دونوں گینگز کے گرفتار ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران راہزنی اور چوری کے متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے.

پولیس کے مطابق کاروائی کے دوران مختلف وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ اور رکشہ بھی برآمد کرلیا گیا ہے اور اسی طرح دوسری کارروائی کے دوران ورسک اور دیگر ملحقہ علاقوں میں عوامی شاہراہ پر کھڑی گاڑیوں کے شیشے توڑ کر لیپ ٹاپ، موبائل فونز اور دیگر قیمتی اشیاء چوری کرنے میں ملوث افغانستان سے تعلق رکھنے والے ملزم رومان کو گرفتار کرلیا گیا ہے.

بقول ترجمان سی سی پی او پولیس پشاور ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران متعدد چوری کے وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا ہے جبکہ ملزمان کے قبضے سے ایک عدد چوری شدہ لیپ ٹاپ اور ہزاروں روپے مالیت کی آئس بھی برآمد کرلی گئی ہے جبکہ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے دوران تفتیش اہم اور سنسنی خیز انکشافات کی توقع کی جارہی ہے.

ترجمان سی سی پی او پشاور کے مطابق گزشتہ روز مشہور اور بدنام زمانہ آئس اور دیگر منشیات فروش گرفتار بھی کرلیا گیا جبکہ آئس اور دیگر منشیات برآمد کرلی گئی ہے. ترجمان پولیس نے بتایا کہ خفیہ اطلاع ملنے پر ایس ایچ او تھانہ رحمان بابا آصف علی خان نے دیگر نفری پولیس کے ہمراہ نواحی علاقہ میں آئس اور دیگر منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے آئس اور دیگر منشیات فروشی میں ملوث دو مشہور منشیات کو گرفتار کر لیا گیا ہے.

انہوں نے مزید کہا کہ گرفتار ملزمان میں ابوبکر عرف ڈا ڈا ولد سیف اللہ اور عمران ولد مختیار شامل ہیں جبکہ گرفتار ملزمان کا تعلق پشاور کے مختلف علاقوں سے ہے. اور اس اہم کاروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے مجموعی طور پر دو کلوگرام چرس اور ادھا کلو گرام سے زائد آئس بھی برآمد کرلی گئی ہے
مزید یہ بھی پڑھیں؛
عورت مارچ کے انعقاد میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی جائے گی،پنجاب حکومت
قانون کی حکمرانی کی بھاشن دینے والے آج عدالتی احکامات کی دھجیاں اڑا رہے ہیں،شرجیل میمن
میئر کراچی کیلئے مقابلہ دلچسپ، پیپلزپارٹی اور جماعت اسلامی کی نشستیں برابر ہوگئیں
مکیش امبانی کے ڈرائیورز کی تنخواہ کتنی؟ جان کردنگ رہ جائیں
سعود ی عرب :بچوں سے زیادتی کے مجرم سمیت 2 ملزمان کو سزائے موت
پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران آئس اور دیگر منشیات فروشی کے مکروہ دھندے میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا ہے اور دونوں ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے

Leave a reply