طاقتوروں کمزوربلوچوں کے لیے کچھ کرلیں:ابھی وقت ہے:اپوزیشن بھی اپنے رویے پرمعافی مانگے:جام کمال

0
25

کوئٹہ: طاقتوروں کمزوربلوچوں کے لیے کچھ کرلیں:ابھی وقت ہے:اپوزیشن بھی اپنے رویے پرمعافی مانگے:اطلاعات کے مطابق وزیراعلیٰ‌ بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں وزیر اعلیٰ بلوچستان جام نے کہا ہے کہ بجٹ کےروز واقعہ پر اپوزیشن جماعتوں کے سربراہان کو ایوان سے معافی مانگنی چاہیے، پارلیمنٹ پر حملہ کرنے والوں کے خلاف کاروائی ہوگی۔

جام کمال نے کہا کہ بلوچستان کے پسماندہ اورغریب کے لیے پینے کا صاف پانی ، تعلیم ،صحت اورروزگار کی فراہمی کی کوششیں کرنی چاہیں اوراپوزیشن کواس نیک مقصد میں ہمارا ساتھ دینا چاہیے

بلوچستان اسمبلی کا اجلاس ڈیڑھ گھنٹے کی تاخیر سے سپیکر عبدالقدوس بزنجو کی صدارت میں شروع ہوا۔ اجلاس میں سابق وزیر اعظم جسٹس ریٹائرڈ ہزار خان کھوسہ کی روح کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی۔

اجلاس کے دوران وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال نے اپوزیشن کو آڑھے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ ہماری کارکردگی، اہلیت یا نااہلی کا فیصلہ عوام کا ہونا چاہیے، کسی ایک فرد کا نہیں، اپوزیشن کی جانب سے اسمبلی کے دروازے بند کرکے بجٹ پیش کرنے میں خلل ڈالا گیا جس نے بھی ایوان پر حملہ کیا ہے اس کے خلاف کارروائی ہو گی۔

انہوں ٰ نے کہا کہ اپوزیشن سے کہوں گا کہ حکومت کو بلیک میل کرنا مناسب نہیں، اگر اس ایوان کی کوئی عزت نہیں ہو گی تو ہماری اور آپ کی بھی کوئی عزت نہیں ہو گی، پارلیمان کے تقدس کو پامال نہیں ہونا چاہیے۔

وزیراعلیٰ کا مائیک بند ہوا تو جام کمال نے کہا کہ سپیکر کہتے ہیں کہ وزیراعلیٰ آپ تین سالہ کارکردگی بتارہے ہیں لیکن اسمبلی کے مائیک کا یہ حال ہے، وزیر اعلیٰ نے جواب دیا کہ اسمبلی کے مائیک حکومت کی نہیں بلکہ سپیکر کی ذمہ داری ہے، کیوں نہ تمام اتحادی چندہ ڈال کر اسمبلی کے مائیک خود ہی خرید لیں جسکے بعد اجلاس غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دیا گیا۔

Leave a reply