دو تہائی اکثریت لے کر ہی جاؤں گا ، بلاول نے سکردو میں‌ بڑا دعوی کردیا
باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق بلاول بھٹو زرداری اس وقت سکردو بلتستان میں‌ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ لوگوں نےپیپلزپارٹی کوواضح مینڈیٹ دیناہے. مجھے 2تہائی اکثریت چاہیے، چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا کہ میں یہاں سےنہیں جاوَں گاجب تک آپ کی حکومت نہیں بنتی،گلگت بلتستان کے الیکشن کی خود نگرانی کروں گا،


گلگت بلتستان کےلوگوں کوسینیٹ اورقومی اسمبلی میں نمائندگی چاہیےہمارےمنشورمیں ہےکہ گلگت بلتستان کولوگوں کوصوبہ چاہیے.
شہید محترمہ نے گلگت بلتستان میں جمہوریت کی بنیاد رکھی،پیپلزپارٹی کے سوا کسی جماعت نے گلگت بلتستان کیلئے کچھ نہیں کیا، آصف زرداری نے گلگت بلتستان کو اپنی صوبائی اسمبلی دی،آصف زرداری نےگلگت بلتستان کوصوبائی حیثیت دی،وزیراعلیٰ دیا،پیپلزپارٹی نےایف سی آرکاخاتمہ کیا


بینظیربھٹونےگلگت بلتستان میں جمہوریت کی بنیادرکھی،گلگت بلتستان کوصرف پیپلزپارٹی نےحقوق دیئےاورآئندہ بھی ہم دیں گے،گلگت بلتستان کواگرحقوق ملےہیں توکارکنوں کی جدوجہدسےملےہیں،پیپلزپارٹی نے اپنےد ور میں گلگت بلتستان کو حقوق دیئے، گانچھے اور کھر منگ کے عوام نے بتا دیا ، بھٹو زند ہ ہے،

Shares: