ڈاکٹر حسنات کا کردار ادا کرنا ایک بڑی ذمہ داری تھی ہمایوں سعید

0
49

ہمایوں سعید کے مداحوں کے لئے یقینا فخر کی بات ہے کہ ان کے پسندیدہ فنکار ہمایوں سعید ڈاکٹر حسنات کا کردار ادا کررہے ہیں. ہمایوں سعید
سیریز ’دی کراؤن‘ کے سیزن فائیو میں بطور ڈاکٹر حسنات دکھائی دیں گے ، ہمایوں سعید نے گزشتہ روز اپنے کردار کی ایک جھلک تصویر کے زریعے مداحوں کے ساتھ شئیر کی . ہمایوں سعید دی کراؤن کے پانچویں سیزن میں برطانوی شہزادی کے مقابل ایک پاکستانی سرجن کا کردار ادا کر رہے ہیں۔دی کراؤن میں 31 سالہ آسٹریلین اداکارہ الزبتھ ڈیبکی شہزادی ڈیانا کا کردار ادا کر رہی ہیں۔ جیسے ہی ہمایوں سعید نے اپنے کردار کی تصویری جھلک مداحوں کے ساتھ شئیر کی تو ان کے مداحوں نے اس پوسٹ کے کمنٹس باکس میں‌کمنٹس کرنے شروع کر دئیے زیادہ شائقین نے یہی لکھا کہ ہم اس سیریز کی ریلیز کے منتظر ہیں اور دیکھنا چاہتے ہیں کہ آپ ڈاکٹر حسنات کے کردار میں‌کیسے لگ رہے ہو. نیٹ فلیکس پر جاری

ہونے والی اس سیریز کا بے چینی سے انتظار کیا جا رہا ہے. ہمایوں سعید نے اپنے کردار کے حوالے سے ورائٹی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر حسنات کا کردار کرنا ایک بہت بڑی ذمہ داری تھی ،میں سمجھتا ہوں کہ ڈاکٹر حسنات ہر حوالے سے ایک عام سے آدمی تھے اور ان کی شخصیت بھی عام مردوں کی طرح تھی وہ نہایت ہی سادہ انسان تھے شاید اسی چیز سے شہزادی ڈیانا متاثر ہو گئیں تھیں ورنہ تو ڈاکٹر حسنات اور شہزادی ڈیانا کی شخصیت ایک دوسرے سے بہت مختلف تھی. مجھے امید ہے کہ میرے کردار کو بہت پسند کیا جائیگا .

Leave a reply