تحریک انصاف کے لانگ مارچ کا جائزہ لینے کیلئے حکومتی کمیٹی تشکیل دے دی گئی

0
33

لانگ مارچ کا جائزہ لینے کیلئے حکومتی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے
وزیراعظم شہبازشریف کی جانب سے پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کا جائزہ لینے کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔ لانگ مارچ کا جائزہ لینے کےلیےسیاسی کمیٹی کی سربراہی وزیرداخلہ راناثنااللہ کریں گے۔ کمیٹی میں ن لیگ کی طرف سے ایاز صادق، سعد رفیق، مریم اورنگزیب شامل ہیں ۔

پیپلزپارٹی کی طرف سے کمیٹی میں قمر زمان کائرہ اور ایم کیو ایم کی طرف سے خالد مقبول سیاسی کمیٹی کا حصہ ہیں ۔اے این پی کی طرف سے میاں افتخار اور جے یو آئی ف کے اسعد محمود کمیٹی میں شامل ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز رانا ثنااللہ کی عمران خان کو غیر مشروط طور پر پی ڈی ایم قیادت سے بات کرنے کی پیشکش کی تھی اور ساتھ ہی لانگ مارچ ختم کرنے کا مطالبہ سامنے آیا تھا ،اطلاعات کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ نے پی ٹی آئی کے چیئر مین عمران خان کو غیر مشروط طور پر پی ڈی ایم قیادت سے بیٹھ کر بات کرنے کی پیشکش کر دی تھی.

عطاء تارڑ کی سپیس میں گفتگو کرتے ہوئےرانا ثنااللہ نے کہا تھا کہ عمران نیازی اپنا رویہ سیاستدانوں والا رکھے تو پھر بات ہو سکتی ہے،وہ غیرمشروط طور پر پی ڈی ایم قیادت سے رابطہ کریں اور بیٹھ کر بات کریں۔رانا ثنااللہ نے کہا کہ عمران خان لانگ مارچ ختم کردیں اور بات چیت کے لیےآگے آئیں.
دیپیکا اور کترینہ کی نئی وڈیو وائرل، مداحوں نے katpika ہیش ٹیگ کے ساتھ ٹرینڈ بنا دیا
عمران خان ایک جھوٹا شخص ہے جس کا چہرہ بے نقاب ہوچکا. وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ
سپریم کورٹ نے تاحیات نااہلی کیس میں پی ٹی آئی رہنما فیصل واوڈا سے دو سوالوں کے جوابات طلب کر لیے۔
اگر آرمی چیف غدار ہے تو آج بھی اس سے چھپ کر کیوں ملتے ہیں. ڈی جی آئی ایس آئی

Leave a reply