برطانوی سفیر نے امریکی صدر کو نااہل، ناکارہ اور غیر محفوظ قرار دے دیا۔

0
30

امریکہ میں تعینات برطانوی سفیر کم ڈارک کی ای میلز لیک ہو گئیں۔ کم ڈارک نے امریکی صدر کو نااہل، ناکارہ اور غیر محفوظ قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق برطانوی سفیر کی ای میلز واشنگٹن سے لندن بھیجی گئیں جس میں برطانوی سفیر نے ٹرمپ کی قیادت میں وائٹ ہاؤس کو ناکارہ اور منقسم قرار دیا۔ ای میل میں کہا گیا کہ امریکی صدر دورہ برطانیہ کے دوران وہاں کی چکا چوند سے متاثر ہوئے۔

برطانوی سفیر نے ڈونلڈ ٹرمپ کی ایران پالیسی کو غیر مربوط اور خلفشار کا شکار قرار دیا لیکن امریکی صدر کو مکمل طور پر نظر انداز نہ کرنے کا بھی مشورہ دیا۔ ای میل میں امریکی صدر کا کیریئر بے عزتی کے ساتھ ختم ہونے کی پیشگوئی بھی کی گئی۔

کم ڈارک نے کہا کہ بریگزٹ کے بعد جب تجارتی تعلقات بہتر ہوں گے تو برطانیہ اور امریکہ کے درمیان آب و ہوا میں تبدیلی، میڈیا کی آزادی اور سزائے موت پر اختلافات سامنے آ سکتے ہیں۔

ادھر وائٹ ہاؤس کی طرف سے لیک ہونے والی ای میلز پر کوئی ردعمل نہیں آیا. تجزیہ کاروں کے مطابق یہ معاملہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو خطرے میں ڈال سکتا ہے۔

Leave a reply